• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے حج 2023 دیگر ریاستوں کے مقابلے مہنگا

جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے حج 2023 دیگر ریاستوں کے مقابلے مہنگا

by امت ڈیسک
12/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چئیرپرسن سفینہ بیگ نے مرکزی اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے عازمین کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے زیادہ اخراجات جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چئیرپرسن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حج 2023 کے زیادہ مہنگے ہونے کا معاملہ اقلیتی امور کی وزیر سمرتی ایرانی ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیئرمین حج کمیٹی آف انڈیا سے اٹھایا گیا ہے۔

خط میں سفینہ بیگ نے اقلیتی امور کی وزیر حکومت کے اعلان کا حوالہ دیا۔ ستمبر میں نئی دہلی میں منعقد آل انڈیا حج کانفرنس میں بھارت نے اعلان کیا تھا کہ اس سال حج 2022 کے مقابلے سستا ہوگا،لیکن یہ دیکھنا حیران کن ہے کہ امسال حج غیر متوقع طور پر زیادہ مہنگا ہوگا۔ مزید یہ کہ حج کمیٹی نے بہتر ائیر لائنز کے انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی جو نہ صرف سستی ہوگی بلکہ بہتر سہولیات بھی فراہم کرے گی، تاہم اس کے باوجود جموں وکشمیر کے عازمین اضافی رقومات کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔بھیجے گئے خط کے مطابق اس سے عوام میں بالعموم اور خاص کر عازمین حج کو ذہنی کوفت اور پریشانی ہوئی ہے۔ ایسے میں اب امید کا اظہار کیا گیا یے کہ اس معاملے میں کارروائی خاص طور عوام کے مفاد میں کی جاتی ہے۔امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں،جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 5 سو عازمین بھی شامل ہیں۔ایسے میں حج 2023 کے لیے عازمین حج کی روانگی اور واپسی کا عبوری فلائٹ شڈول مرتب کیا گیا ہے۔دیے گئے عبوری شیڈول کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ س تعلق رکھنے والے عازمین سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خصوصی پروازوں میں مدینہ منورہ روانہ ہوں گے اور یہ روانگی 21 مئی سے 6 جون تک جاری رہے گی۔جبکہ جموں وکشمیر اور لداخ یوٹیز کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 3 جولائی سے 2 اگست 2023 تک جارہے گا۔

واضح رہے جموں وکشمیر حج کمیٹی نے امسال حج کے لیے منتخب ہونے والے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو ختم کر دیا یے۔ ایسے میں حج پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

G20جموں و کشمیر کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا ایک موقع:سیکرٹری سیاحت

Next Post

جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

جموں کشمیر کا ایک باشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں : ڈاکٹر فاروق

بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ممبر پارلیمنٹ ار۔ غلام علی کھٹانہ بڈگام میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ ار۔ غلام علی کھٹانہ بڈگام میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

*اوڑی میں ایل او سی کے ساتھ دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جے سی او زخمی، تلاشی آپریشن*

*کریری بارہمولہ میں چیتے کے حملے میں ایک شخص زخمی*

*کریری بارہمولہ میں چیتے کے حملے میں ایک شخص زخمی*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »