• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں گی جی20 کا تاریخ ساز اجلاس اچھے دنوں کی نوید یا نشستند و گفتند و برخاستند کا پرانا سلسلہ

خبر کی رپورٹنگ کرنے کے لیےنکلا صحافی خود خبر بن گیا؛

 سمارٹ سٹی کی عکس بندی کے دوران فوٹو جرنلسٹ گڑھے میں گر کر آنکھ کی بینائی کھو بیٹھا

by امت ڈیسک
26/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

رضوان سلطان

ٹوریزم ورکنگ گروپ میٹنگ کا تین روزہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس پرامن طریقے سے سرینگر میں اختتام پذیر ہوا۔تاہم اس اجلاس کے دوران سرینگر کے ہی لالچوک علاقے میں سمارٹ سٹی کی عکس بندی کرنے کے لیےنکلاایک فوٹوجرنلسٹ اس وقت خودخبر بن گیاجب وہ لالچوک میں واقع بسکواسکول کے قریب ایک کھلے گہرے گڑھے میں گر گیا۔ایک مقامی اردو اخبارکےساتھ کام کرنے والا فوٹو جرنلسٹ بلال احمد اس اجلاس سے دو روز قبل سنیچر کی رات سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی تصاویر لینے کے بعد واپس آرہا تھا جب وہ بسکو اسکول کے قریب کھلے گڑھے میں گر گیا جس کے باعث نوجوان فوٹو جرنلسٹ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا اور اس دوران اسکا موبائل فون اور دوکمیرے بھی ٹوٹ گئے۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے سے تعلق رکھنے والے بلال کا کہنا ہے کہ” رات تقریباً 10:30 بجے، میں’’سمارٹ سٹی‘‘ کے رات کے مناظر کی تصاویر لینے کے بعدجب واپس جارہا تھا تو لالچوک کے قریب اچانک ایک کھلے گڑھے میں گر گیا۔بعد ازاں بلال کے دیگر دوست موقع پر پہنچ گئے اور اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے گئے۔ بلال کے مطابق اسکے ایک کان کو بھی شدید چوٹ آئی ہے۔ بلال کے اہل خانہ نے سوپور سےسرینگر پہنچ کر انہیںآنکھوں کے نجی اسپتال نوگام منتقل کیا۔بلال نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری بائیں آنکھ مکمل طور پر خراب ہو گئی ہے۔ میں اپنی دائیں آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ کسی بنیادی انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ٹھیک ہو سکتی ہے۔واضح رہے بلال پچھلے دو سال سے فوٹو جرنلسٹ کے بطور کام کر رہا ہے۔ادھر ایک مقامی اخبار کو سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بتایاکہ انہوں نے کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے نہیں رکھاہے اور یہ معاملہ اسمارٹ سٹی لمیٹڈ سے متعلق ہے۔ سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے خندقیں بنائی ہیں جہاں پانچ کیبل تاریں ڈالی گئیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ” مجھے نہیں معلوم کہ اسے کیسے کھلا چھوڑ دیا گیا۔ ہم اسے چیک کریں گے۔‘‘ جی 20 اجلاس میں مصروف انتظامیہ نے اس ضمن میں ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے، البتہ المیہ یہ ہے کہ میڈیا انجمنوں نے بھی موصوف صحافی یا اس واقعے کے بارے میں تادم تحریر لب کشائی نہیں کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں گی جی20 کا تاریخ ساز اجلاس اچھے دنوں کی نوید یا نشستند و گفتند و برخاستند کا پرانا سلسلہ

Next Post

بڈگام قتل کیس : ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
بڈگام قتل کیس : ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل

بڈگام قتل کیس : ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل

پی ایم مودی کل روزگار میلہ میں تقریباً 71 ہزار تقرری خط تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم مودی کا آسام روزگار میلہ سے خطاب؛ کہا کہ حکومتی نظام کو موجودہ دور کے مطابق خود کو بدلنا چاہیے۔

اننت ناگ میں نوجوان مردہ پایا گیا۔

اننت ناگ میں نوجوان مردہ پایا گیا۔

*ڈل جھیل سے ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں*

*ڈل جھیل سے ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں*

گجراتی ٹھگ کو سیکورٹی دینے والے پولیس کا تبادلہ

گجراتی ٹھگ کو سیکورٹی دینے والے پولیس کا تبادلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »