• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے حقوق کی بحالی کیلئے اتحاد و اتفاق لازمی

جموں وکشمیر کے حقوق کی بحالی کیلئے اتحاد و اتفاق لازمی

مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے والوں کو مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر فاروق

by امت ڈیسک
10/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر کے عوام کو ہر اُس پارٹی اور فرد کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحدہ ہونا چاہئے جو تقسیمی سیاست کرکے اپنے حقیر مفادات حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، ایسے عناصر نے جمو ں وکشمیر کے مفادات بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ ہم سب اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے اپنی اس تاریخی ریاست کے حقوق بحال کرنے میں متحدہ جدوجہد کریں۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس ضلع ادھمپور کی طرف سے منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان، اسرار خان اور ضلع صدر ادھمپور سنیل شرما کے علاوہ کئی عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے آپ سے ووٹ حاصل کئے لیکن بعد میں آپ کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہم نے آپ کو فرقہ پرست عناصر سے ہوشیار کرنے کی بھر پور کوشش کی تھی لیکن اُس وقت آپ نہیں سمجھے لیکن آج آپ لوگ بھی سمجھ گئے ہیں کہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر کو کیسے دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان لوگوں نے آپ سے ووٹ تو لئے لیکن جب آپ کے کام کرنے تھے تب کوئی نہیں آیا۔“ فاروق عبداللہ  نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں ملنا تو دور کی بات جو پرائیویٹ کمپنیاں یہاں مختلف کام کررہی ہیں وہ بھی اب اپنے ملازم یہاں تک کہ مزدور بھی باہر سے لاتے ہیں۔ ہمارے باصلاحیت، اعلی تعلیم یافتہ، انجینئرنگ ڈگری یافتہ نوجوانوں بے روزگار بیٹھے ہیں۔ آپ کے نمائندوں نے الیکشن سے پہلے آپ کے ساتھ بلند بانگ دعوے کئے لیکن سب کچھ سراب ثابت ہوا، اُلٹا یہاں کی خصوصی پوزیشن جبری طور پر سلب کردی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے عوام کو بھی اچھی طرح معلوم پڑ گیا ہے کہ دفعہ370اور 35اے جانے سے ہمیں کتنا نقصان ہوا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ دورہ میں ہمیں اتحاد و اتفاق کرنے کی ضرورت ہے، ہر طبقہ اور ہر مذہب کے لوگوں کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا اسی صورت میں ہماری کامیابی اور کامرانی ممکن ہے۔ اس موقعے پر مقامی لیڈران اور عہدیداران نے ضلع ادھمپور کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات بھی اُجاگر کئے اور کہاکہ موجودہ حکومت نے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ بے روزگاری سے لیکر مہنگائی تک عوام مسائل و مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آنگن وارڈی ورکرس اور ہیپلرس کو کام سے فارغ کرنے کا معاملہ

Next Post

نئے سی ڈی ایس کی تعیناتی کیلئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی کمیٹی تشکیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
نئے سی ڈی ایس کی تعیناتی کیلئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی کمیٹی تشکیل

نئے سی ڈی ایس کی تعیناتی کیلئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی کمیٹی تشکیل

چلہ کلاں سے قبل ہی ریکارڈ ساز سردی نے اہلیان وادی کو کپکپا دیا

چلہ کلاں سے قبل ہی ریکارڈ ساز سردی نے اہلیان وادی کو کپکپا دیا

سوشل میڈیا پر جنرل بپن روات کی موت پر تضحیک آمیز ریمارکس پر خاتون ملازمہ معطل

سوشل میڈیا پر جنرل بپن روات کی موت پر تضحیک آمیز ریمارکس پر خاتون ملازمہ معطل

ٹنگڈار میں ٹریفک حادثہ، 7 مسافر زخمی

ٹنگڈار میں ٹریفک حادثہ، 7 مسافر زخمی

وادی کشمیر میں غریب والدین کے بچوں کے لئے اب تعلیم شجر ممنوع بنتی جارہی ہے

وادی کشمیر میں غریب والدین کے بچوں کے لئے اب تعلیم شجر ممنوع بنتی جارہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »