امت نیوز ڈیسک//
بڈگام، 28 مئی: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ علاقے میں اتوار کو بجلی کے کھمبے سے گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ شخص توازن کھونے کے بعد کھمبے سے گر کر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر جے وی سی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس کی شناخت نثار احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکنہ رضوین بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے-









