(سرینگر) جموں وکشمیر بینک انتظامیہ نے سی ڈی ایس بپن راوت کی موت پر توہین آمیز ریمارکس پر خاتون ملازمہ کو نوکری سے معطل کیا ہے۔ جموں وکشمیر بینک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن روات کی موت پر مبینہ ”تضحیک آمیز“ریمارکس پرایک خاتون ملازمہ کو نوکری سے معطل کیا گیا‘۔ اس سلسلے میں بینک کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بینک کے مفادات/قواعد و ضوابط کے خلاف ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے خلاف وقتاً فوقتاً سرکیولر بھی جاری کئے گئے ہیں۔










