(سرینگر) اومیکرون کے پھیلاؤ کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے سرینگر انتظامیہ انتہائی متحرک و چوکس نظر آ رہی ہے۔ انتظامیہ نے جہاں ایک طرف بین الاقوامی مسافروں کی سرینگر ہوئی اڈے پر ہی ٹیسٹنگ اور بعد ازاں ان کا کورنٹائن لازمی قرار دیا ہے وہیں لوگوں کے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کو یقنی بنانے کے لئے بھی مختلف النوع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر سرینگر میں ہفتے کے روز ان افراد پر جرمانہ عائد کیا جا رہا تھا جنہوں نے فیس ماسک نہیں لگائے ہوئے تھے نیز محکمہ صحت کے اہلکار گاڑیوں پر نصب لوڈ اسپیکروں سے کورونا پروٹوکال پر عمل کرنے کے اعلانات کرتے ہوئے دن بھر شہر کا چکر لگا رہے تھے۔










