امت نیوز ڈیسک //
ضلع سرینگر میں پولیس نے بدھ کے روز بٹہ مالو قتل کیس کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر حل کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق بٹہ مالو علاقے میں 30 مئی کو ایک شخص نے 45 سالہ اعجاز احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن مومن آباد کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر قتل کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
جبکہ پولیس نے تفتیش کے دوران 24 گھنٹوں کے اندر ہی ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ہے، جس کا پولیس کے مطابق محروم کے بیٹی کے ساتھ عشق تھا، اور طرفین کے مابین گرما گرم بحث پر اس نے اعجاز احمد کے پیٹ میں چھرا گھونپا اور مزکورہ کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت سے مزید تفتیش جاری ہے۔










