امت نیوز ڈیسک //
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے جمعہ کے روز 12ویں جماعت کے سالانہ ریگولر نتائج کا اعلان کیا جس میں مجموعی طور پر 65 فیصد امیدوار قرار دئے گئے ہیں ہے۔ نیوز ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق طالبات نے ایک بار پھر امتحانات میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق، کل پاس فیصد میں لڑکوں میں 61 فیصد اور لڑکیوں میں 68 فیصد شامل ہیں ۔امتحانات کے لیے کل 12,763,6 امیدواروں نے اندراج کیا تھا جس میں 82,441 امیدواروں نے کامیابی کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔









