امت نیوز ڈیسک //
نتائج دیکھے:
http://results.indiaresults.com/jk/jkbose/higher-secondary-part-two-annual-2023/mquery.htm
جموں و کشمیر میں جمعہ کے روز بارویں جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق امتحانی نتائج میں کل 65 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہے جبکہ سرکاری اسکول کے 2 اور پرائیوٹ اسکول کے طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ارتضیٰ منظور جس نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول زڈی بل سرینگر میں کامرس اسٹریم میں پہلی پوزیشن جبکہ مہوین وانی جس نے گورمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول امیرا کدل سرینگر میں آرٹس اسٹریم میں پہلی پوزیشن اور شاہد بشیر جس نے فیاض ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نوگام سرینگر میں سائنس اسٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بورڈ حکام کے مطابق بارویں جماعت میں 12,763,6 طلباء نے امتحان میں شرکت کی تھی جن میں 82,441 طلباء نے کامیابی حاصل کی جن میں سے لڑکوں نے 61 فیصد جبکہ لڑکیوں نے 68 فیصد سے کامیابی حاصل کی۔
ادھر بورڈ حکام نے مزید بتایا کہ جون کے تیسرے ہفتے میں دسویں اور آخری ہفتے میں گیارویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔









