امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے ایک عربی ٹیچر کو گرفتار کیا ہے جس پر سری نگر ضلع میں دو نابالغ طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے ساتھ ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔
ٹویٹر پر، سری نگر پولیس نے لکھا، "ہولی فیتھ اسکول، راولپورہ میں ایک عربی ٹیچر ستار بیگ ولد نبار بیگ ساکنہ بانڈی پورہ، حال حیدر پورہ کو اسکول میں کلاس چوتھی اور 5 ویں کی 2 نابالغ طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جنسی زیادتی کے لیےگرفتار کیا گیا۔ صدر پولیس تھانہ میں پاکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔








