• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

by امت ڈیسک
16/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر کو ضلع راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر ٹنل تعمیر کی جائے تاکہ یہ اہم سڑک سال بھر آمد و رفت کئے لئے کھلی رہے۔ محبوبہ مفتی نے مغل روڈ پر ٹنل کی تعمیر کے علاوہ ضلع کپوارہ کو ٹنگڈار سے جوڑنے والی سڑک پر ’’سادھنا پاس‘‘ پر بھی ٹنل بنائی جائے اور ضلع بانڈی پورہ کو گریز سے جوڑنے والے رازدان ٹاپ پر بھی رازدان ٹنل تعمیر کی جانی چاہئے تاکہ ان علاقوں میں آمد و رفت کو مستحکم کیا جا سکے۔محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر برائے ہائی وے اینڈ ٹرانسپورت نتن گڈکری کو اس ضمن میں ایک خط بھی لکھا ہے۔ خط تحریر کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ تھی، انہوں نے نتن گڈکری سے ملاقات کرکے ان ٹنلز کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر مرکزی وزیر نے سنجیدگی سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا، لیکن آج انکا ذکر نہیں ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کئی ہائی ویز اور ٹنلز بنانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔قابل غور ہے کہ محبوبہ مفتی سنہ 2016 میں بی جے پی کی حمایت سے جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ بنی تھی تاہم بی جی پی نے ایک سال کے بعد ہی ان سے حمایت واپس لی تھی۔ اس وقت نتن گڈکری مرکزی وزیر برائے ہائی ویز اور ٹرانسپورٹ تھے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مغل شاہراہ کافی اہم ہے کیونکہ یہ ایک کثیر آبادی کو ضلع راجوری اور پونچھ ضلع سے جوڑتی ہے اور سرینگر جموں شاہراہ کا خراب موسم کے دوران متبادل بن سکتی ہے۔

حبوبہ مفتی نے کہا کہ خراب موسم کے دوران سرینگر جموں شاہراہ ہفتوں تک بند رہتی ہے جس سے وادی کی اقتصادی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں تو اس صورت میں اگر مغل شاہراہ پر ٹنل تعمیر کی جائے گی تو یہ راستہ ایک متبادل بن سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مغل روڈ کو سنہ 2002 اور سنہ 2008 کے درمیان – جب پی ڈی پی اور کانگرس مخلوط حکومت کر رہے تھے- تعمیر کر کے ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس وقت محبوبہ مفتی کے والد مفتی محمد سعید جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے بی ایس ایف کانسٹیبل کی موت..*

Next Post

بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

دنیا کے وہ کونسے مقامات جہاں طیاروں کا جانا منع ہے؟

دنیا کے وہ کونسے مقامات جہاں طیاروں کا جانا منع ہے؟

دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد، شاندار استقبال کی تصویری کہانی

دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد، شاندار استقبال کی تصویری کہانی

روس کا یروشلم میں اپنے سفارت خانے کی شاخ کھولنے کا معاہدہ

روس کا یروشلم میں اپنے سفارت خانے کی شاخ کھولنے کا معاہدہ

جوناگڑھ میں درگاہ کو نوٹس دیے جانے پر ہنگامہ، ہجوم کا پولیس چوکی پر حملہ

جوناگڑھ میں درگاہ کو نوٹس دیے جانے پر ہنگامہ، ہجوم کا پولیس چوکی پر حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »