• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

فائل فوٹو

چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

سرینگر اور جموں کے ساتھ ساتھ خطہ کرگل اور دراس میںبھی شبانہ درجہ حرارت میں کافی تنزلی

by امت ڈیسک
13/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر)  چلہ کلان سے قبل ہی وادی کشمیر میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے۔ سرینگر اور جموں کے ساتھ ساتھ خطہ کرگل اور دراس میںبھی شبانہ درجہ حرارت میں کافی تنزلی آئی ہے۔ سرینگر کے ساتھ ساتھ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں بھی اتوار اور سوموار کی درمیانی رات رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی۔ شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس دوران صبح و شام یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے عام زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ اگرچہ رات بھر آسمان کھلا رہتا ہے تاہم اس دوران کھلے آسمان کی وجہ سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رات کے وقت ہڑیوں کو گلا دینے والی اس سردی کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں سے باہر نہیں آتے۔دن بھر اگر چہ کبھی کبھی فضاءمیں سورج بھی جلواہ افروز ہوتا تاہم اس دوران بھی سرد ہواؤں کی لہر سورج کی تمازت کو کھا جاتی ہے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں سردیو ں کی وجہ سے صبح دیر سے دن شروع ہوتا ہے اور شام کو جلد ہی رات ہونے کی وجہ سے اوقات کار میں بھی کمی آئی ہے۔ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی وادی میں عام زندگی اگر چہ متاثر ہوتی ہے تاہم سخت ترین سردیوں اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت سال کے اس وقت معمول سے دو ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا اور شبانہ درجہ حرارت منفی 3.5درج کیا گیا۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی5.4 ڈگری کے مقابلے میں شبانہ درجہ حرارت 5.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں، جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں کم سے کم 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ دیکھا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری سیلسیس کم ہے۔لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات کے منفی 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کر گل اسٹیشن میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ کارگل میں دراس، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام، کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رنگریٹ جھڑپ: پولیس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت کرلی

Next Post

ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

زیون حملہ: وزیر اعظم  مودی نے حملے کی رپورٹ طلب کی

زیون حملہ: وزیر اعظم مودی نے حملے کی رپورٹ طلب کی

زیون حملہ: ایک اور پولیس اہلکار کے دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3

زیون حملہ: ایک اور پولیس اہلکار کے دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »