• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

چھینے گئے حقوق بی جے پی دور میں بحال ہونے کی توقع نہیں : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
04/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
(جموں و کشمیر) :نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’اس بات کی کوئی توقع نہیں ہے کہ 5 اگست 2019 کو عوام سے جو حقوق چھین لیے گئے تھے وہ بی جے پی کے دور حکومت میں بحال ہوں گے۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ جو کچھ بھی ہم سے چھین لیا گیا ہے، ہمیں اس بات کی کوئی امید نہیں ہے کہ اسے موجودہ حکومت بحال کرے گی۔ ہم قانونی طریقہ کار کے ذریعے اپنے حقوق واپس چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے سماعت غور سے اور جلد ہوگی۔‘‘ نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک اور یہاں تک کہ جموں و کشمیر کی پارٹیوں کو تقسیم کرکے نئی پارٹیاں بنائی گئی ہیں، ہر جگہ اپوزیشن پارٹیوں کو پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کے کمزور ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ماضی کے مقابلے میں زیادہ متحد اور طاقت ور ہے جس کا ثبوت حالیہ انتخابات میں ہوا ۔

شاہ فیصل کی جانب سے دفعہ 370 کو چیلنج کرنے والی درخواست واپس لینے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہا کہ ’’یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، نہ انہیں درخواست دائر کرنے پر کسی نے مجبور کیا اور نہ ہی درخواست واپس لینے پر۔‘‘ قومی سطح پر اپوزیشن کے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر نے کہا کہ اپوزیشن کی طاقت کا فیصلہ انتخابات میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے یہاں اسمبلی انتخابات منعقد نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ 10 سیٹیں بھی نہیں جیت پائیں گے۔ عمر نے مزید کہا کہ انتخاب جمہوری حق ہے، لیکن بی جے پی انتخابات ہارنے کے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے موڑ میں نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

Next Post

قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ویڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
Next Post
قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ویڈیو وائرل

قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا ویڈیو وائرل

راجوری سڑک حادثہ میں چار افراد لقمہ اجل ، متعدد زخمی

راجوری سڑک حادثہ میں چار افراد لقمہ اجل ، متعدد زخمی

عسکریت پسند معاون اور سرگرم جنگجو کے خلاف چارج شیٹ پیش

عسکریت پسند معاون اور سرگرم جنگجو کے خلاف چارج شیٹ پیش

کشمیر کے لوگ اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں جو خطرے میں ہے:محبوبہ مفتی

کشمیر کے لوگ اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں جو خطرے میں ہے:محبوبہ مفتی

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »