• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ پر تنقید

سرینگر اسمارٹ سٹی کی سڑکیں زیر آب، عمر عبداللہ نے کی انتظامیہ پر تنقید

by امت ڈیسک
19/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بھی وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح درمانی شب سے ہی موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ بارشوں کے کے باعث کئی رہائشی علاقوں سمیت سڑکوں، گلی کوچوں میں پانی جمع ہوا ہے۔ شہر سرینگر میں سڑکیں زیر آب آنے سے راہگیروں کو عبور و مرور میں دقتیں آئیں وہیں ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی مشکلات درپیش رہے۔سرینگر شہر میں اگرچہ اسمارٹ اسٹی پروجیکٹ کے تحت پانی کے نکاس کے لئے ڈرینیج پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تاہم اس کے باوجود شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوا اور واٹر لاگنگ سے آمد و رفت میں مشکلات در پیش رہیں۔ واٹر لاگنگ کی وجہ سے جہاں عام لوگوں نے انتظامیہ بالخصوص سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی انتظامیہ کی سخت تنقید کی۔عمر عبداللہ نے سونہ وار علاقے کے گپکار چوک کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا: ’’اس چوک کو بھی جی ٹونٹی تماشا کے لئے سجایا گیا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ڈرینیج کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔‘‘ غور طلب ہے کہ گپکار چوک اور کچھ مقامات کو اسماٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جی ٹونٹی کی میزبانی سے قبل سجایا گیا تھا اور سڑکوں پر میگڈم بھی بچھایا گیا تھا۔ تاہم آج بارش کے سبب وہاں پانی کا سمندر جمع ہوا جس سے گاڑیوں کو چلنے میں دشواریاں پیش آئیں، جبکہ وہاں تعینات ٹریفک اہلکار ننگے پاؤں ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بندسرینگر کے راجباغ علاقے میں بھی بارش کا پانی جمع ہوا جبکہ شہر کی اہم سڑک ٹی آر سی کے مقام پر سیلابی صورتحال تھی۔ ٹی آر سی شہر کا ایک اہم مقام ہے کیونکہ اس مقام پر ہی وادی کشمیر آنے والے یا زمینی راستے سے واپس جانے والے سیاح گاڑیوں میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رخ کرتے ہیں۔ تاہم آج بارش کی وجہ سے جمع ہوئے پانی سے وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

قابل غور ہے کہ سرینگر کی اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تجدید نو کی گئی جس میں شہر کے لالچوک علاقے میں ڈرینیج سسٹم کی تجدید کی گئی جبکہ پولو ویو مارکیٹ کو بھی جدید طریقے سے تیار کیا گیا۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے ڈرینیج سسٹم بہتر ہوا ہے تاہم آج موسلا دھار بارش سے پانی کچھ مدت کے لئے جمع ہوا اور موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں پر جمع پانی میں بھی کمی واقع ہوئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ حملہ: محکمہ جنگلات کا مزدور دم توڑ گیا

Next Post

جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

منی پور واقعہ کے قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا:مودی

منی پور واقعہ کے قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا:مودی

بی آر شرما نے جے کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا حلف لیا

بی آر شرما نے جے کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا حلف لیا

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی سماعت کو ملتوی کرنے سے کیا انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »