• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی سماعت کو ملتوی کرنے سے کیا انکار

by امت ڈیسک
20/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی سماعت کو موخر کرنے اور اس کے بجائے مرکز کے سروس آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے کی عرضی کو مسرد کرتے ہوئے جمعرات کو دہلی حکومت کے وکیل اے ایم سنگھوی سے کہا کہ ’’کورٹ دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔‘‘

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے مرکز کے آرڈیننس – دہلی حکومت کے نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری (ترمیمی) آرڈیننس، 2023 ، دہلی حکومت کے چیلنج کو آئینی بنچ کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے عدالت عظمیٰ سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کو منسوخ کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکز کے 2019 کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر 2 اگست کو ہونے والی سماعت کو موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت کرنے کی درخواست کی۔سنگھوی نے معاملے کو آئینی بنچ کے حوالے کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’’پورا نظام مفلوج ہے‘‘ اور اس بات پر زور دیا کہ آئینی بنچ کے فیصلے میں وقت لگے گا۔ سنگھوی نے کہا، ’’میں (آئینی بنچ کے لیے) معاملے کی سپردگی سے اتفاق نہیں کرتا… ایسی صورت میں جب لارڈ شپ اس کا حوالہ دینا چاہتے ہیں، اسے 370 سے پہلے لے جائیں یا 370 کو تھوڑا سا موخر کریں اور پہلے اس معاملے کو سنیں۔

چیف جسٹس نے کہا، ’’ڈاکٹر سنگھوی، ہم 370 کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ ہم نے (370کی منسوخی کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت کو) نوٹیفائی کیا ہے۔ وکیل تیار ہو رہے ہیں۔‘‘ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کہنا اچھا نہیں لگے گا کہ ’’ہم نہیں سنیں گے۔‘‘ سنگھوی نے جواب میں کہا کہ کوئی بیوروکریٹ حکم کی پیروی نہیں کر رہا ہے اور سوال ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کو آرڈیننس کے تحت دہلی حکومت کے مقرر کردہ 437 کنسلٹنٹس کو ہٹانے کا اختیار کیسے ہے؟ایل جی کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ یہ تقرریاں غیر قانونی ہیں اور یہ اتفاق ہے کہ یہ کنسلٹنٹس پارٹی کے کارکن ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آرڈیننس کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی دہلی حکومت کی درخواست کی سماعت آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر کارروائی کے اختتام کے بعد کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

Next Post

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

متحدہ عرب امارات دنیا کے طاقتور پاسپورٹوں میں شامل

ہنری کسنجر کا اچانک دورہ چین، چینی وزیر دفاع سے ملاقات

ہنری کسنجر کا اچانک دورہ چین، چینی وزیر دفاع سے ملاقات

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

خلیج تعاون کونسل اور وسط ایشیاکی پانچ ریاستوں کا پہلا سربراہ اجلاس

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

وادیٔ کشمیر میں اشاعت اسلام کی تاریخ اور عہد ساز شخصیتوں کا تذکرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »