• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

متحدہ عرب امارات دنیا کے طاقتور پاسپورٹوں میں شامل

by امت ڈیسک
20/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ہینلے پاسپورٹ نڈیکس کے تازہ ترین جائزے کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں بلند ترین مقام پر ہے۔ عرب دنیا میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک سرفہرست ہیں۔منگل کو شائع ہونے والی یہ رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خصوصی اور سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ہے۔متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 12 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے شہری 227 میں سے 179 مقامات پر ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔2013 کے بعد سے یو اے ای کے ویزا فری سکور میں متاثر کن 107 مقامات کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 10 سالوں میں یہ 56 ویں سے 12 ویں مقام پر آگیا ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرسچن ایچ۔ کیلن نے رپورٹ میں انکشاف کیا۔متحدہ عرب امارات کے بعد قطر (52ویں)، کویت (54ویں)، بحرین (59ویں)، عمان (60ویں) اور سعودی عرب (61ویں) مقام پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک نے حالیہ برسوں میں اوسط سے زیادہ آزادانہ تبدیلیاں کی ہیں۔ تاہم، یہ ممالک ویزا اسکیموں، اصلاحات ، اور نئے اقدامات شروع کرکے اپنی درجہ بندی کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔مئی 2023 میں، بحرین کے وزیر سیاحت نے اعلان کیا کہ خلیجی ممالک علاقائی شینگن طرز کا سیاحتی ویزا شروع کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہینلے پاسپورٹ اشاریے نے واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر رہائشی اسکالر ڈاکٹر رابرٹ موگیلنکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جی سی سی ممالک کی درجہ بندی میں مزید اضافہ ہو گا۔کیلن نے کہا کہ ایک مضبوط پاسپورٹ نقل و حرکت کی آزادی کی تعریف سے زیادہ ہوتا ہے، یہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے اہم مالی آزادی بھی فراہم کرتا ہے۔عرب ممالک میں عراق کا پاسپورٹ سب سے کمزور ہے ، افغانستان کے بعد یہ دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔شام 101 ویں نمبر پر، یمن اور صومالیہ 99 ویں، فلسطین 98 ویں، لیبیا 95، لبنان 93 اور سوڈان 92 ویں نمبر پر ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

Next Post

ہنری کسنجر کا اچانک دورہ چین، چینی وزیر دفاع سے ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
ہنری کسنجر کا اچانک دورہ چین، چینی وزیر دفاع سے ملاقات

ہنری کسنجر کا اچانک دورہ چین، چینی وزیر دفاع سے ملاقات

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

خلیج تعاون کونسل اور وسط ایشیاکی پانچ ریاستوں کا پہلا سربراہ اجلاس

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

وادیٔ کشمیر میں اشاعت اسلام کی تاریخ اور عہد ساز شخصیتوں کا تذکرہ

الجزائر:دس ہزار باراتی،نابینا کی شادی پردنیا حیران

روسی سائنسدان نے اپنے دماغ کی خود ہی سرجری کرڈالی

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

'خود ساختہ' صحافی ملی ٹینٹ فنڈنگ کیس میں گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »