(الجزائرسٹی))شمال افریقی ملک الجزائر کی ایک تاریخی شادی نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے۔ جب ایک مفلس نابینا کی شادی میں ہزاروں لوگ بینڈ باجوں کیساتھ شرکت کیلئے پہنچ گئے اور دولہے کیلئے ہنی مون کے کئی ٹکٹس بھی پیش کر دئیے ۔ صوبے حنشلہ کے غریب پیدائشی نابینا شہری شمس الدین عرف موکا نے جب اپنے درزی کے سامنے اپنی غربت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ غریب کی شادی میں کون شرکت کرے گا تو درزی نے سوشل میڈیا پر موکا کی تصویر کے ساتھ اس پیغام کو شیئر کر ۔حیرت انگیز بات یہ تھی کہ صرف الجزائری ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملکوں تیونس اور لیبیا سے بھی لوگ اس شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے اور موکا کے گھر کو تحائف، گھریلو سامان، زیورات سے بھر دیا، 2 ہزار سے زیادہ کاروں میں لوگ آئے ، شادی میں شریک لوگوں کی تعداد دس ہزار کے قریب تھی۔کئی میوزک بینڈز بھی اس شادی کو منانے کیلئے پہنچ گئے۔











