(ماسکو)ایک متنازع روسی سائنسدان نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنے ہی دماغ پر سرجری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس نے مائیکل راڈوگا کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنے خوابوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کمرے میں خود کے دماغ کی سرجری کرکے الیکٹروڈ نصب کردیا ہے ۔مائیکل راڈوگا ایک روسی محقق، جن کے پاس نیورو سرجری کی کوئی تعلیمی اسناد نہیں ہیں، نے مبینہ طور پر قازخستان میں اپنے گھر میں دماغی سرجری کرتے ہوئے ایک لیٹر سے زیادہ خون ضائع کر دیا۔ مائیکل راڈوگا کا ماننا ہے کہ ان کے دماغ میں الیکٹروڈ نصب کرنے سے وہ خوابوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیں گے ۔ راڈوگا اگرچہ کوئی ڈاکٹر نہیں ہیں لیکن وہ فیز ریسرچ سینٹر اور ایک تنظیم کے بانی ہیں جو دعویٰ کرتی ہے کہ نیند کے فالج ،جسم سے باہر کے تجربات اور ایسٹرل پروجیکشن کا تجربہ کرنا ممکن ہے ۔











