• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

روپوش حزب جنگجو کے گھر این آئی اے کا چھاپہ، موبائیل فون ضبط

by امت ڈیسک
23/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشتواڑ میں روپوش حزب المجاہدین عسکریت پسند کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے موبائیل فون برآمد کیا ہے۔ بتادیں کہ این آئی اے نے روپوش عسکریت پسند ریاض احمد عرف ہزاری ساکن کشتواڑ کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے کر اس کا پتہ بتانے والے کو تین لاکھ روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے کشتواڑ میں روپوش عسکریت پسند ریاض احمد عرف ہزاری کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں ایک موبائیل فون کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ابتدائی طورپر اے ٹی ایس لکھنو نے 12ستمبر 2018کو درج کیا تھا اور بعد ازاں کیس کو این آئی اے کے سپرد کیا گیا جس نے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی تھی۔یہ کیس اتر پردیش اور ملک کی دیگر ریاستوں میں حزب کی جانب سے "دہشت گردانہ” حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے متعلق ہے اور این آئی اے نے پہلے کامرن زمان اور دوسرے افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔کامرن اور دوسرے روپوش ملزم اسامہ بن جاوید کے خلاف 11مارچ 2019 کو لکھنو کی این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا تھا۔ اسامہ 28 ستمبر 2019 کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ 29 مئی 2021 کو گرفتار ملزمان نثار احمد شیخ اور نشاد احمد بٹ ساکنان جموں وکشمیر کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کی گئی۔گرفتار اور ایک ملزم دانش نصیر کے خلاف 25 نومبر 2022 کو دوسری ضمنی چارج شیٹ پیش کی گئی۔این آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ کامراج زمان کو اسامہ نے بنیاد پرستی کی طرف مائل کرکے حزب المجاہدین میں شامل کیا.انہوں نے بتایا کہ دونوں نے حزب کے تربیتی کیمپ میں نو ماہ تک اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کی۔

روپوش ریاض احمد عرف ہزاری (سرگرم عکریت پوند) اور حزب کا نائب ضلعی کمانڈر ہے اور شریک ملزم محمد امین عرف جہانگیر سروری ایک سرگرم جنگجو اور حزب کا ضلعی کمانڈر ہے، نے کامراج زمان اور اسامہ بن جاوید کو ملیٹینٹ تنظیم میں شامل کرایا اور کشتواڑ کے جنگلی علاقے میں دونوں کو اسلحہ کی تربیت فراہم کی ۔

این آئی اے ترجمان کے مطابق اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کرنے کے بعد کامراج کو ہدایت دی گئی کہ وہ عسکریت پسند سرگرمیوں کے لئے اڈے اور ٹھکانے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اترپردیش ، آسام اور ملک کے دیگر حصوں میں اہداف کا انتخاب کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اسی مناسبت سے وہ کانپور آیا تھا جہاں اس نے چند اہداف کی جاسوسی بھی کی تھی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مغویہ نابالغ لڑکی چھ گھنٹوں میں بازیاب، اغوا کار گرفتار

Next Post

اے سی بی نے کلرک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
Next Post
اے سی بی نے کلرک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا

اے سی بی نے کلرک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا

امرناتھ یاترا کے پیش نظر اعلیٰ مرکزی حکام کا سرینگر دورہ

تین لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا

ہایہامہ کپواڑہ میں سیلابی ریلے سے شدید نقصان

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

داماد کے ہاتھوں ساس کا قتل، ملزم گرفتار: پولیس

وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں منی پور معاملے پر بات کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ

وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں منی پور معاملے پر بات کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »