• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہنگامے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی

ہنگامے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی

by امت ڈیسک
28/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:راجیہ سبھا میں منی پور معاملے پر بحث کے لیے نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہونے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر (31 جولائی) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں منی پور تشدد معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد I.N.D.I.A منی پور پر پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے مظاہرہ جاری ہے۔ وہیں لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی شروع کردی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی پھر سے ہنگامہ شروع ہوا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی 31 جولائی 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا میں جمعہ کو بھی وقفہ سوالات نہیں چل سکا اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے ارکان نے نشست کے سامنے آکر ہنگامہ شروع کردیا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پچھلی بار 2019 میں تحریک عدم اعتماد لائی تھی، پھر اسی دن اس پر بحث ہوئی، اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اب تک بحث شروع نہیں ہوئی۔ اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے پوچھا ’’آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے۔ وقفہ سوالات چلایئے۔ آل پارٹی میٹنگ میں بھی میں نے سب کو ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایوان اصول و ضوابط کے مطابق چلتا ہے، ہنگامہ آرائی سے نہیں چلتا۔

اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت کے لئے پوری تعداد ہے۔ وہ بولتے رہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا، اس لیے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ کارروائی شروع ہونے سے قبل کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا تھا کہ 198 کے تحت ہمارے پاس تحریک عدم اعتماد ہے۔ اس اصول کے مطابق، بحث (منی پور کے بارے میں) فوری طور پر ہونی چاہیے، حکومت نہیں چاہتی کہ ایوان کے اسپیکر ان سے سوالات کریں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ (حکومت) ایسا کرے گی اور پھر ای ڈی اور سی بی آئی کو اپنے پیچھے گھسیٹ لے گی۔ وہ مسائل سے بچنے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں:نہر میں ڈوب کر 2 کمسن بہنیں لقمہ اجل

Next Post

رام بن سڑک حادثے میں تین یاتری زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

رام بن سڑک حادثے میں تین یاتری زخمی

جموں کشمیر سے دس ہزار خواتین لاپتہ : مرکز

جموں کشمیر سے دس ہزار خواتین لاپتہ : مرکز

کولگام گرینیڈ حملے میں ملوث چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ سمیت گرفتار:پولیس

کولگام گرینیڈ حملے میں ملوث چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ سمیت گرفتار:پولیس

جموں کشمیر کی سکھ آبادی کیلئے دو سیٹیں مختص رکھی جائے:سکھ پربندھک کمیٹی

جموں کشمیر کی سکھ آبادی کیلئے دو سیٹیں مختص رکھی جائے:سکھ پربندھک کمیٹی

گاندربل میں بادل پھٹنے سے کئی مکانات کو نقصان

گاندربل میں بادل پھٹنے سے کئی مکانات کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »