امت نیوز ڈیسک //
جنوبی ضلع پلوامہ کے لسی پورہ سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی طالبہ صدف ایوب ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔اطلاعات کے مطابق صدف کا گزشتہ شام ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں انتقال ہوا۔
گزشتہ سال یونیورسٹی میں ماسٹرز کےلیے داخلہ لینے کے چند ماہ بعد ہی صدف بلڈ کینسر میں مبتلا ہوئی تھی۔ علاج کےلیے اہلخانہ کی جانب سے زمین بھی فروخت کرنا پڑی تاہم جب انہیں علاج کےلیے خطیر رقم کہ ضرورت پڑی تو انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیااور پھر محض 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ کے قریب رقم کشمیر کی عوام نے صدف کے ایکاونٹ میں جمع کرائی تھی۔








