امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 5 اگست : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہالان جنگلاتی علاقے میں جنگجوؤں کے ساتھ گولی باری میں زخمی ہونے والے تینوں فوجیوں نے دم توڑ دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر، فوج کی چنار کور، جو یہاں بی بی چھاؤنی میں تعینات ہے، نے ٹویٹ کیا؛ "کولگام میں ہلان کے اونچے علاقوں پر ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات پر، 04 اگست کو سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا۔ ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں، تین اہلکار زخمی ہوئے اور بعد میں دم توڑ گئے۔تلاشی کارروائیاں جاری ہیں”۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی شام ہالان ووڈس میں فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی زخمی ہوئے تھے۔ (جی این ایس)