-
امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 اگست: سری نگر کے گوجوارہ علاقے میں اتوار کی شام جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنے ہی بھائی کو چاقو مار دیا۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کی وجہ سے ہلال احمد گیلانی نے آج شام گوجوارہ کے علاقے میں اپنے ہی بھائی بلال احمد گیلانی کو تیز دھار ہتھیار سے وار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد بلال احمد کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
دریں اثنا، سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہلال احمد گیلانی ولد نور محمد گیلانی ساکنہ لال بازار، کو اپنے بھائی بلال احمد گیلانی کو تیز دھار چیز سے چاقو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھائیوں کے درمیان خاندانی جائیداد کا تنازعہ ہے۔ متاثرہ شخص شدید زخمی ہے۔ زخمی اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 29/2023 زیر دفعہ 307,326,341 آئی پی سی نوہٹہ پولیس تھانہ میں درج“۔







