• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دلی سروسز بل منظوری، ہندوستانی جمہوریت کے لئے کالا دن: اروند کیجریوال

دلی سروسز بل منظوری، ہندوستانی جمہوریت کے لئے کالا دن: اروند کیجریوال

by امت ڈیسک
08/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے راجیہ سبھا میں دہلی سروسز بل کی منظوری پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہندوستانی جمہوریت کے لئے سیاہ دن ہے۔ کیجریوال نے پیر کو کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی تاریخ میں ہندوستانی جمہوریت کے لئے سیاہ دن ثابت ہوا۔ آج دہلی کے لوگوں کو غلام بنانے کا بل پارلیمنٹ میں پاس کردیا گیا۔ یہ بل دہلی کے لوگوں کو بے بس، لاچار اور غلام بناتا ہے۔

کیجروال نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی سے پہلے 1935 میں انگریزوں نے ایک قانون بنایا تھا۔ اس قانون کا نام گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ تھا۔ اس قانون میں انگریزوں نے لکھا تھا کہ ہندوستان میں انتخابات ہوں گے لیکن جو حکومت منتخب ہوگی اسے کوئی کام کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ جب ہمارا ملک آزاد ہوا تو ہم نے آئین بنایا اور آئین میں ہم نے لکھا کہ انتخابات ہوں گے، عوام اپنی حکومت منتخب کریں گے اور جس حکومت کو وہ منتخب کریں گے اسے عوام کے کام کرنے کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔ آج آزادی کے 75 سال بعد مسٹر مودی نے دہلی کے لوگوں کی آزادی چھین لی۔انہوں نے کہا کہ جب ان لوگوں نے دیکھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کو ہرانا بہت مشکل ہے۔ یہ لوگ پچھلے چار الیکشن ہار چکے ہیں۔ دہلی میں 2013، 2015 اور 2020 میں اسمبلی انتخابات ہارنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میونسپل انتخابات میں بھی عآپ سے ہار گئی۔ دہلی میں گزشتہ 25 سالوں سے بی جے پی کی حکومت نہیں بن سکی ہے۔ 25 سال تک دہلی کے لوگوں نے انہیں ون واس دیا ہوا ہے۔ جب انہیں لگا کہ عآپ کو شکست دینا مشکل ہے تو انہوں نے پچھلے دروازے سے دہلی کی طاقت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: دہلی سروس بل راجیہ سبھا سے بھی منظور، کانگریس نے بل کو غیر آئینی تو بی جے پی نے اسے آئینی قرار دیاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم دہلی میں ایسا کر رہے ہیں کیونکہ پچھلے 7-8 سالوں میں ہم نے بغیر کسی طاقت کے بھی شاندار کام کیا ہے۔ دہلی میں ہم نے ایسے شاندار اسکول اور اسپتال بنائے ہیں، 24 گھنٹے بجلی فراہم کی گئی ہے، ہر گھر میں مفت بجلی، پانی پہنچایا جا رہا ہے، سڑکیں بنی ہیں۔ گجرات میں 30 سال سے ان کی حکومت ہے۔ انہوں نے گجرات کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ہریانہ میں ان کی حکومت بنی تو ان کا بھی بیڑہ غرق ہو گیا۔ منی پور میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ ان لوگوں نے منی پور کو جلا دیا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں فرضی آئی اے ایس، آئی پی ایس جوڑا گرفتار

Next Post

تین دہائی قبل کشمیری ریٹائرڈ جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
تین دہائی قبل کشمیری ریٹائرڈ جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات شروع

تین دہائی قبل کشمیری ریٹائرڈ جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات شروع

لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

شیخ عبداللہ کو جیل کس نے بھیجا : بھاجپا رکن پارلیمان

شیخ عبداللہ کو جیل کس نے بھیجا : بھاجپا رکن پارلیمان

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی سخت

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی سخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »