• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تین دہائی قبل کشمیری ریٹائرڈ جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات شروع

تین دہائی قبل کشمیری ریٹائرڈ جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات شروع

by امت ڈیسک
08/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں کشمیر پولیس نے 34 برس کے بعد ایک کشمیری پنڈت جج نیل کنٹھ گنجو کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے اس کیس کی اطلاع و معلومات طلب کی ہے۔ پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیل کنٹھ گنجو کی ہلاکت کے معاملے میں عوام سے درخواست کی جارہی ہے کہ جس بھی شخص یا افراد کو اس قتل کے متعلق معلومات ہو وہ ایس آئی اے سے خفیہ رابطہ کرسکتا ہے۔

ایس آئی اے نے کہا کہ اس ہلاکت کے متعلق سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے اس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور جس فرد یا افراد کو اس ہلاکت کے متعلق کوئی حقائق یا جانکاری ہو وہ ایس آئی اے سے رابطہ کرے۔ اس شخص یا افراد کا نام مخفی رکھا جائے گا اور معقول انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فون نمبر 8899004976 یا ای میل [email protected] پر اس قتل کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابط قائم کر سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ نیل کنٹھ گنجو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج تھے اور معروف کشمیری پنڈت تھے۔ ان کو سنہ 1989 میں سرینگر میں ہلاک کیا گیا تھا اور اس وقت عسکریت پسند تنظیم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر ان کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نیل کنٹھ گنجو نے جے کے ایل ایف کے بانی مقبول بھٹ کو بھارتی ڈپلومیٹ کی لندن میں ہلاکت کا قصوروار ٹھہرایا تھا اور ان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ مقبول بٹ کو سنہ 1984 میں دلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور اسی جیل میں دفن بھی کیا گیا تھا۔ نیل کنٹھ گنجو سے قبل بی جے پی سے منسلک کشمیری پنڈت ٹیکہ لال ٹپلو کی ہلاکت کی گئی تھی۔ ان ہلاکتوں کے بعد کشمیری پنڈتوں میں خوف و دہشت پیدا ہوا تھا اور اس کے بعد دیگر کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت کے بعد یہ اقلیت آبادی وادی سے جموں منتقل ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی اے سنہ 1989 اور 1990 کے مابین کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کے معاملوں کی تحقیقات کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایس آئی اے نے رواں برس مئی میں علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کے والد مولوی فاروق کے قتل میں مبینہ طور ملوث سرینگر کے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ایس آئی اے نے کہا تھا کہ یہ دونوں ملزمین 30 برسوں سے فرار تھے۔ مولوی فاروق کو 21 مئی سنہ 1990 میں عسکریت پسندوں نے ان کے گھر واقع نگین حضرت بل میں ہلاک کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دلی سروسز بل منظوری، ہندوستانی جمہوریت کے لئے کالا دن: اروند کیجریوال

Next Post

لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

شیخ عبداللہ کو جیل کس نے بھیجا : بھاجپا رکن پارلیمان

شیخ عبداللہ کو جیل کس نے بھیجا : بھاجپا رکن پارلیمان

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی سخت

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی سخت

چیف جسٹس آف انڈیا کی شیخ عبداللہ کی ستائش کی:نیشنل کانفرنس

چیف جسٹس آف انڈیا کی شیخ عبداللہ کی ستائش کی:نیشنل کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »