• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم آپ کے من کی بات سب سنتے ہیں آپ مسلمانوں کے من کی بات  بھی سنئے : احمد بخاری

وزیراعظم آپ کے من کی بات سب سنتے ہیں آپ مسلمانوں کے من کی بات بھی سنئے : احمد بخاری

by امت ڈیسک
11/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ملک کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے آج یہاں جمعہ کے خطبے کے دوران اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی مداخلت کے ذریعے ملک میں جاری تشدد اور منافرت کے ماحول کو ختم کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں منافرت اور تشدد ماحول اس قدر پھیل جائے کہ وہاں کے لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہونے لگ جائیِں ، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا اور وہاں کی جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

امام بخاری نے منی پور، ہریانہ کے نوح ، گڑگاوں اور مہاراشٹر میں ٹرین کے اندر اجتماعی قتل کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے اپیل کی کہ وہ اس بات کی پہل کریں کہ ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشدد کرنے والے لوگوں کے مذہبی رہنماوں کو ایک ساتھ بٹھاکر ان درمیان مفاہت پیدا کرکے اس خوفناک ماحول سے ملک کے عوام کو نجات دلائیں۔

شاہی امام نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر اس لئے ملک کو آزادی نہیں دلائی تھی کہ جہاں نہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو اور نہ ہی ہماری اگلی نسل کا مستقبل محفوظ نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سیکولر ، اس کا آئین سیکولر اور اس میں رہنے والے لوگ سیکولر ہیں۔ مگر مٹھی بھر لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ملک کے سیکولر تانے بانے کو بکھیر کر اس میں زہر گھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 57 مسلم ممالک ہیں، جہاں ہندو مسلم ، سکھ ، عیسائی اور دیکر فرقوں کے لوگ رہتے ہیں، وہ سب ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار ، ملازمتیں، لین دین اور کھان پان کرتے ہیں اور اپنے مذہبی عقائد پر آزادی سے عمل بھی کرتے ہیں۔

انہیں ان ملکوں میں جان و مال ، عزت آبرو مذہب سمیت کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مگر آخر ایسی کیا وجہ ہے، جو ہندوستان میں ہر مذہب کے لوگ پریشان ہیں۔

احمد بخاری نے کہا کہ جب جب انتخابات قریب آتے ہیں کچھہ لوگ ملک میں فرقہ وارانہ اور نفرت کا ماحول بنانا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی حکومت کی کارکردگی اور ملک کے لئے اپنی تعمیری پالیسی کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ مانگیں اور جیت حاصل کریں آپ کو کوئی نہیں روکے گا۔ لیکن مذہبی منافرت اور تشدد پھیلاکر الیکشن کی جیتنے کی کوشش بند کریں۔

شاہی امام نے حالیہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منی پور سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات مہاراشٹر میں ٹرین کے اندر ایک فرقے کے تین افراد کا قتل ، ہریانہ کے نوح میں فسادات اور گڑگاوں میں ایک مسجد کے نائب امام کے قتل کے واقعات نے ہندوستان سمیت پوری دنیا کو جھنجھوڑکر رکھ دیا ہے۔ ہریانہ کے واقعات کے بعد پنچایتیں طلب کرکے کاروبار اور لین دین میں مسلمانوں

بائیکاٹ کے کھلم کھلا اعلان نے پورے ملک کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ امام بخاری نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں چاہے مسلمانوں کے لال مارے جائیں یا ہندووں کے لال مارے جائیں ، جو تکلیف ان کی ماں ، باپ بہن، بھائی اور بیوی کو محسوس ہوگی وہ کسی اور کو نہیں ہوگی۔

پرتشدد واقعات انجام دینے والے افرادکو یہ سوچنا چاہئے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی مسلم یا ہندو ماوں کے آنسووں میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی حمایت نہیں کرسکتے۔

لیکن پرتشدد واقعات میں جتنی شدت آگئی ہے ان کو روکنا ضروری ہے۔ اسے صرف وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ روک سکتے ہیں۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ دونوں فرقوں کے مذہبی رہنماوں کو ایک ٹیبل پر بٹھاکر نفرت کے اس خوفناک ماحول کو ختم کرائیں ، ہم بات چیت کے لئے تیار ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کی تیاریاں جاری: ڈی جی پی

Next Post

امام کعبہ نماز جمعہ کے دوران بیہوش، ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نماز مکمل کروائی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
امام کعبہ نماز جمعہ کے دوران بیہوش، ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نماز مکمل کروائی

امام کعبہ نماز جمعہ کے دوران بیہوش، ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نماز مکمل کروائی

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

سپریم کورٹ میں اپوزیشن کو لفظ انڈیا استعمال کرنے سے روکنے والی درخواست خارج

دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چائیے : فاروق عبداللہ

دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چائیے : فاروق عبداللہ

تین منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: بارہمولہ پولیس

تین منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: بارہمولہ پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »