• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل، سیاسی جماعتیں برہم

ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل، سیاسی جماعتیں برہم

by امت ڈیسک
14/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): سرکاری مواصلات سے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) کے نام سے ’شیر‘ کی اصطلاح کو ہٹانے کے انتظامیہ کے فیصلے کو جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے سخت تنقید کی ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے اعزاز میں ’شیر‘ کا لقب کئی عمارتوں اور اداروں کو دیا گیا ہے جن میں ایس کے آئی سی سی بھی شامل تھا۔

ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزسنہ 2020 میں پیش کی گئی تھی، لیکن اس حوالہ سے باقاعدہ کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا گیا تھا۔ 1948 سے 1953 تک شیخ عبداللہ نے جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1975 سے لے کر سنہ 1982 اپنے انتقال تک وہ وزیر اعلیٰ رہے۔ شیخ عبداللہ کو ’’شیر کشمیر‘‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطہ گاہ سائٹ ’ایکس‘ پر متعدد سیاسی شخصیات نے اس پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’ایک مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ایک اور کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس (این سی) کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کی تاریخ کو مٹانے کے لیے حکومت کا یہ اٹل عزم مجھے حیران کر رہا ہے۔ کسی کو انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ شیر کشمیر کا نام ہمیشہ ہمارے دلوں میں پیوست رہے گا، چاہے یہ (سرکار) کچھ بھی کر لے۔‘‘

سابق ایم ایل اے اور سی پی آئی (ایم) کے ریاستی جنرل سیکریٹری، ایم وائی تاریگامی، نے اس فیصلے کو ’’جموں و کشمیر کے ماضی کو مٹانے کی کوشش‘‘ قرار جبکہ ان کے مطابق ’’نام تبدیل کرنے کے بجائے انتظامیہ کو بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘‘ تاریگامی کے مطابق ’’شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے اائی سی اسی) کے نام سے ’شیر‘ کا لقب ہٹانا اس بات کی عکاسی ہے کہ سرکار بے روزگاری، صحت عامہ، مہنگائی اور اس طرح کے دیگر اہم مسائل کو حل کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کی تاریخ کو مٹانے میں زیادہ سنجیدہ ہے۔ سرکار اہم سڑکوں اور عمارتوں کا نام بدل کر تاریخ کے بعض پہلوؤں کو ختم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔‘‘دلچسپ امر ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی جانب سے شیخ محمد عبداللہ کی بصیرت کی تعریف کرنے کے چند دن بعد انتظامیہ نے عبداللہ کا لقب ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بی جے پی انتظامیہ نے کئی تبدیلیاں انجام دی ہیں، بشمول تسلیم شدہ تعطیلات کی فہرست سے ان کے یوم پیدائش کو ہٹانا اور بہادری اور باوقار خدمات کے لیے پولیس کے تمغوں پر ان کی تشبیہ کو نکالنا بھی شامل ہے”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں نوجوان پستول سمیت گرفتار

Next Post

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر

ہندوستان امن کا حامی، لیکن دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: راجناتھ

ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا: وزیراعظم

ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »