• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال

by امت ڈیسک
22/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی اور اسٹیٹ کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کیے جانے پر ان کے حامیوں نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ چوک میں ان کا والہانہ استقبال کیا۔ میر جوں ہی ویری ناگ چوک پہنچے تو یہاں پہلے سے ہی موجود درجنوں کانگریس کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور غلام احمد میر کو ایک ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ، اموہ، پہنچے جہاں پر کانگریس پارٹی کا ایک کنوینشن منعقد کیا گیا۔ حامیوں نے غلام احمد میر کو مبارکباد پیش کی جبکہ کارکنوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کی.

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کانگریس پارٹی میں زمینی سطح کے ایک ورکر کو اس عہدہ کیلئے نامزد کرنے پر ہائی کمانڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’’پارٹی میں اب بدلاؤ آیا ہے۔‘‘ میر کے مطابق ’’کانگریس ہائی کمان جموں و کشمیر کے باشندوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتی ہے اور ہائی کمان چاہتی ہے کہ سبھی ایوانوں میں کشمیر کی نمائندگی ہو۔‘‘میر نے کانگریس سے قریب نصف صدی تک منسلک رہنے کے بعد علیحدہ ہوئے ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد کو مسلم مخالف بیانات جاری کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میر نے ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیے جانے پر ہائی کمانڈ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہائے کمانڈ کی جانب سے جو ذمہ داری ان پر سونپی گئی ہے وہ اس ذمہ داری کا حق ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط بنانے کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ کانگریس پارٹی کارکنان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی ہائے کمانڈ نے صحیح وقت پر یہ فیصلہ لیا اور غلام احمد میر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کیا۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ چیت کے دوران جی اے میر نے دعویٰ کیا کہ 2024 پارلیمانی انتخابات میں اب نئی سرکار بنے گی جو ملک اور خاص کر جموں و کشمیر کی بقاء کیلئے کام کرے گی کیونکہ ’’بھاجپا کا یہ رواج رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سے یہاں مذہب کے نام پر سیاست کی ہے جو ملک کے لوگ اب بخوبی جان چکے ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تیزاب پھینکنے والے دو مجرموں کو عمر قید کی سزا

Next Post

ہندوارہ میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والاشخص 3 روز بعد دم توڑ گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
*4.5 ملین سے زیادہ خواتین، بچے ہر سال حمل کے دوران مرتے ہیں: اقوام متحدہ*

ہندوارہ میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والاشخص 3 روز بعد دم توڑ گیا

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

عصمت دری معاملے میں بارہمولہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو کیا گرفتار

کولگام اسپتال میں فنڈز کے غبن کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت تین اہلکار معطل

کولگام اسپتال میں فنڈز کے غبن کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت تین اہلکار معطل

بڈگام میں پیر پر چاقو سے حملہ

بڈگام میں پیر پر چاقو سے حملہ

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

کپواڑہ، منشیات معاملے میں اب تک گیارہ افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »