امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے ضلع بارہمولہ میں منگل کے روز عصمت دری معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ہے.
اطلاعات کے مطابق بارہمولہ پولیس کو گزشتہ روز ایک لڑکی کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس کے ساتھ ایک شخص نے اس کو جنسی طور پر ہراساں کیا، بعد ازاں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک روپوٹ درج کرکے 24 گھنٹوں کے اندر مزکورہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قانونی ضوابط کے تحت کیس درج ہے جبکہ طبی شناخت کا رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔











