امت نیوز ڈیسک //
ضلع سرینگر کے نوگام علاقے میں بدھ کے روز جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نوگام کے ریلوے کالونی میں مقامی لوگوں نے ایک گھر میں جسم فروشی کا دھندہ چلتا ہوا محسوس کیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔
ایک مقامی شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھندا یہاں کئی مہینوں سے چل رہا تھا اور مقامی لوگوں نے کئی بار اس اڑے کو بند کرنے کا سوچا تھا تاہم کوئی ٹھوس ثبوت نا ہونے کی وجہ سے وہ ان پر کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریز کرتے تھے۔
ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ ہم نے کئی بار اس مکان میں کئی غیر مرد و خواتین کو آتے جاتے دیکھا اور اسی وجہ سے ہمیں شک ہوا کہ یہاں کچھ غلط کام ہو رہا ہے۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگوں کے اطلاع دینے پر وہاں چھاپا مارا گیا جس میں 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو حراست میں لے کر ایک کیس زیر نمبر 131/2023 متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن نوگام میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔








