• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی اور یورپی خلائی اجنسیوں کا بھارت اور اسرو کو مبارکباد دی

امریکی اور یورپی خلائی اجنسیوں کا بھارت اور اسرو کو مبارکباد دی

by امت ڈیسک
23/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: چندریان 3 کے چاند پر اترتے ہی امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سربراہ نے بھارت اور اسرو کو مبارکباد دی ہے۔ ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے بدھ کے روز چاند پر خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈ کرنے والا چوتھا ملک ہونے پر بھارت کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکی خلائی ایجنسی اس مشن میں بھارت کا ساتھی بن کر خوش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کا چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترنے والا پہلا خلائی مشن بن گیا ہے۔ اس سے قبل روس کا قمری مشن لونا 25 خلائی جہاز کے چاند پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ نیلسن نے سوشل میڈیا پر اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ "چندریان 3 کے چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارک، اور بھارت کو چاند پر سافٹ لینڈ کرنے والا چوتھا ملک ہونے پر مبارکباد، ہمیں اس مشن میں آپ کا ساتھی بننے پر خوشی ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل جوزف ایسچباکر نے بھی بدھ کو بھارت کے مشن چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارکباد دی۔ یوروپی اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹویٹ کیا اور بھارت کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایجنسی نے لکھاکہ اسرو اور چندریان-3 کی ٹیم کو مبارکباد۔ ایسچباکر نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ ناقابل یقین، منفرد.. اسرو، چندریان 3 اور پورے بھارت کو مبارک ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بہت خوب، میں اس عظیم کامیابی سے بہت متاثر ہوں۔ ہم اس سے سیکھ رہے ہیں اور قابل قدر مہارت سے گزر رہے ہیں۔ ایک مضبوط بین الاقوامی پارٹنر ایک مضبوط پارٹنر ہے۔ برطانیہ کی خلائی ایجنسی نے بھی ٹویٹ کیا کہ تاریخ رچ گئی ہے۔ اسرو کو مبارک ہو! ایجنسی نے اس ٹویٹ کے ساتھ بھارتی پرچم اور چاند کی تصویر بھی منسلک کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کا چندریان تھری نے 23 اگست 2023 کو چاند کے جنوبی قطب کے علاقے میں کامیابی سے اتر کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک اور قمری جنوبی قطب کے علاقے میں سافٹ لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کا یہ تیسرا قمری مشن تھا۔ جو کہ چندریان تھری کے نام سے موسوم ہے اور 41 دن کے سفر کے بعد 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈ کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت امریکہ، چین اور سوویت یونین کے بعد چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں پولیس نے جسم فروشی کے اڈے کاکیا پردہ فاش

Next Post

چندریان 3 کی کامیابی : جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی اسرو کو مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
چندریان 3 کی کامیابی : جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی اسرو کو مبارکباد

چندریان 3 کی کامیابی : جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی اسرو کو مبارکباد

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

ادھمپور میں سڑک حادثہ 3 ہلاک 1 زخمی

سرینگر میں 6 ای بسوں کا آزمائشی سفر شروع

سرینگر میں 6 ای بسوں کا آزمائشی سفر شروع

جوہانسبرگ میں وزیراعظم مودی کا چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ اور مختصر گفتگو

جوہانسبرگ میں وزیراعظم مودی کا چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ اور مختصر گفتگو

بانڈی پورہ میں ہائبرڈ جنگجو کی جائیداد ضبط

بانڈی پورہ میں ہائبرڈ جنگجو کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »