• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چندریان 3 کی کامیابی : جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی اسرو کو مبارکباد

چندریان 3 کی کامیابی : جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی اسرو کو مبارکباد

by امت ڈیسک
24/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کے لئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حصولیابی بے مثال اور اہم سنگ میل ہے۔ جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے بھی مشن کی کامیابی کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم کامیابی اور ایک اہم سنگ میل ہے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”چندریان 3کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔“ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اسرو کے سائنسدانوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چندریان 3کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سابق وزیرا علیٰ نے مزید کہاکہ ایسا پہلی بار ہوا جب کسی ملک نے چاند کے قطب جنوبی پر تحقیقاتی مشن بھیجا ہے۔پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے چندریان 3 کی کامیابی پر کہا کہ سال 2019میں ناکامی کے بعد اسرو نے آج دھماکہ دار واپسی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے آج بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے لئے اسرو کے سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”چندریان تین مشن کی کامیابی پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ لمحہ ہے جس کا ہم سب کو بے صبری کے ساتھ انتظار تھا،جس طرح سے اسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن کو پورا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ “

دریں اثنا جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے لالچوک میں چندریان 3کی کامیابی پر لوگوں نے جشن منایا۔ لال چوک میں ایک بڑے اسکرین پر چندریان کی کامیابی لینڈنگ کو ایک بڑے اسکرین پر براہ راست دکھایا گیا جس کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بھیڑ امڑ پڑی تھی اور جوں ہی چندریان نے لینڈنگ کی تو لال چوک میں نوجوانوں نے جشن منایا۔ اس سے قبل آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر چندریان 3کی کامیابی کی خاطر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکی اور یورپی خلائی اجنسیوں کا بھارت اور اسرو کو مبارکباد دی

Next Post

ادھمپور میں سڑک حادثہ 3 ہلاک 1 زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

ادھمپور میں سڑک حادثہ 3 ہلاک 1 زخمی

سرینگر میں 6 ای بسوں کا آزمائشی سفر شروع

سرینگر میں 6 ای بسوں کا آزمائشی سفر شروع

جوہانسبرگ میں وزیراعظم مودی کا چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ اور مختصر گفتگو

جوہانسبرگ میں وزیراعظم مودی کا چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ اور مختصر گفتگو

بانڈی پورہ میں ہائبرڈ جنگجو کی جائیداد ضبط

بانڈی پورہ میں ہائبرڈ جنگجو کی جائیداد ضبط

آئی جی بی ایس ایف کا دورہ ایل او سی

آئی جی بی ایس ایف کا دورہ ایل او سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »