• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

by امت ڈیسک
26/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مظفر نگر: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں مذہب کی بنیاد پر بچے کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "معصوم بچوں کے دل میں بھیدبھاؤ کا زہر بونا، اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کا بازار بنانا- ایک استاد ملک کے لیے اس سے برا کچھ نہیں کر سکتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ بی جے پی کا پھیلایا وہی مٹی کا تیل ہے جس نے بھارت کے کونے کونے کو آگ لگا دی ہے۔ بچے بھارت کا مستقبل ہیں، ان کو نفرت نہیں، ہم سب کو مل کر محبت سکھانا ہے۔” وہیں کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ نفرت ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف چاند پر جانے کی ٹیکنالوجی کی بات ہو رہی ہے اور دوسری طرف ایسی چیزیں ہیں جو نفرت کی دیوار کھڑی کرتی ہیں۔”

وہیں اس معاملے میں متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ””میرا بیٹا سات سال کا ہے۔ یہ واقعہ 24 اگست کو پیش آیا۔ ٹیچر نے طلباء کو میرے بچے کو بار بار مارا، میرے بھتیجے نے ویڈیو بنائی اور وہ کسی کام سے سکول گیا ہوا تھا… میرا سات سالہ بچہ ایک یا دو گھنٹے تک تشدد کیا گیا، وہ خوفزدہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندو مسلم معاملہ نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ قانون اپنا کام کرے۔” وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کے والد نے کہا کہ ٹیچر کے اکسانے پر ہمارے بیٹے کی اس کے ہم جماعت ساتھیوں نے پٹائی کی۔

دوسری طرف ملزم ٹیچر نے اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ "جو ویڈیو وائرل کیا گیا، اسے ایڈٹ کیا گیا ہے، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا… ہمارے یہاں ہندو اور مسلمان اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں اور ہمارے اسکول میں مسلمان طلبہ ہی زیادہ ہیں۔” ملزمہ کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین کی جانب سے اس سختی کرنے کا دباؤ تھا۔ میں معذور ہوں۔ میں اٹھ نہیں سکتی۔ وہ پچھلے دو مینے سے ہوم ورک نہیں کر رہا تھا۔ اس لیے میں نے 2-3 طلبہ نے اس کی پٹائی کروائی تاکہ وہ اپنا کام شروع کر دے۔ میں نے جو کہا وہ تھا ‘محمدن ماؤں کو امتحان قریب آنے پر اپنے بچوں کو اپنے ماموں کے گھر نہیں لے جانا چاہیے۔ لیکن انہوں نے اس ویڈیو کو کاٹ کر صرف لفظ ‘محمد’ لے لیا۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں” واضح رہے کہ نیہا پبلک اسکول کی یہ وہی پرنسپل ترپتا تیاگی ہیں جو وائرل ویڈیو میں طلبہ کو ایک ہم جماعت مسلم بچے کو مارنے پر اکساتی نظر آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس واقعے کا ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پرائیویٹ اسکول ٹیچر مبینہ طور پر درجہ دوم کے ایک مسلم طالب علم کو ایک لڑکے کو تھپڑ مارنے کے لیے کہہ رہی ہے۔ ٹیچر پر ایک مخصوص فرقے کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کا بھی الزام ہے۔ اسکول کے ٹیچر پر الزام ہے کہ اس نے طلبہ کو ایک دوسرے طالب علم جو کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے، کو تھپڑ مارنے کے لیے اکسایا۔ یہ واقعہ مظفرنگر کے منصور پور تھانے میں واقع کھبا پور گاؤں کا ہے۔ حالانکہ پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ مذکورہ طالب علم کو کلاس کا کام ٹھیک طریقے سے مکمل نہ کرنے پر مارا گیا۔ پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ ٹیچر کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس سے متعلق معاملے کی جانچ جاری ہے۔ ویڈیو میں موجود لوگوں کی شناخت کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر لیکچرر معطل

Next Post

بانڈی پورہ میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار : پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

بھارت نے وہ کام کیا جو کسی اور ملک نے نہیں کیا: وزیراعظم مودی

سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں

سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں

مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »