• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کرناہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے حملے میں منشیات اسمگلر مارا گیا :پولیس

by امت ڈیسک
29/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک :
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال کرناہ علاقے میں دوران شب نامعلوم اسلحہ برداروں کے حملے میں ایک منشیات اسمگلر کی موت واقع ہوئی۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی ٹیٹوال کرناہ کے ہری دال علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔

انہوں نے کہا: ‘گولیوں کی آوز سنتے ہی مقامی پولیس اور فوج نے علاقے میں فوری طور تلاشی آپریشن شروع کر دیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو پنجلہ ہری دل میں 42 سالہ مختار احمد شاہ ولد مرحوم سید اکبر شاہ ساکن پنجترن کرناہ کی لاش بر آمد ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا جس کے بعد لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے سپرد کیا گیا۔

بیان کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ متوفی کو حریف اسمگلروں کے گینگ کے ارکان یا حریف ٹیرر کارندوں نے قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘مختار احمد ایک بڑا منشیات اسمگلر تھا اس کو ماضی قریب میں منشیات اور ہتھیار اسمگلنگ کے دو کیسوں میں ملوث پایا گیا تھا اور اس نے سرحد پار سے بڑے پیمانے پر منشیات اور ہتھیاروں کی نقل و حمل کا اعتراف کیا تھا’۔

پولیس بیان میں کہا گیا: ‘اپنے بھائی صادق شاہ، جو پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر سے منشیات اور ہتھیاروں کی سپلائی سرغنہ اور لانچنگ کمانڈر ہے، کے ساتھ وابستگی اس کے ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی گہرائی کو واضح کرتی ہے’۔

بیان کے مطابق صادق شاہ کے خلاف نارکو ٹیرر کیسوں میں چارج شیٹ دائر کئے گئے ہیں اور وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم بڑا ملی ٹنٹ کمانڈر ہے۔

پولیس بیان کے مطابق شاہ خاندان منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے متعلق کئی مقدموں میں ملوث ہے اور مختار شاہ کے خاندان کے کم سے کم 6 افراد کو اس وقت مجرمانہ سرگرمیوں کے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غیر فطری جنسی ہراسانی کے الزام میں امام گرفتار

Next Post

ایس آئی اے نے سرجان برکاتی کو گرفتار کر لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
ایس آئی اے نے سرجان برکاتی کو گرفتار کر لیا

ایس آئی اے نے سرجان برکاتی کو گرفتار کر لیا

370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

جموں کشمیر میں انتخابات کب ہونگے؟ سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال

گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کو ملی ضمانت

گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کو ملی ضمانت

سرینگر چاقو زنی واقعہ میں نو عمر لڑکا زخمی

سرینگر چاقو زنی واقعہ میں نو عمر لڑکا زخمی

گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کا اعلان

گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »