امت نیوز ڈیسک//
پیر کو ریاسی کے ٹولی مہور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری گولی باری میں ایک جنگجو مارا گیا۔ سرکاری ذرائع نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قبل ازیں ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔









