• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

پاکستان چلے گئے مقامی ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں منسلک کی جارہی ہیں : پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
06/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف حصوں سے جو ملی ٹینٹ پناہ لینے کے لئے پاکستان چلے گئے ہیں ان کی جائیداد کو منسلک کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ملی ٹینٹوں کی ایک فہرست ہے جو پاکستان چلے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ملی ٹینٹوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہیں کیونکہ یہ لوگ سرحد پار بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے راجوری میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے مختلف حصوں سے جو ملی ٹینٹ پاکستان چلے گئے ہیں ان کی جائیداد کو منسلک کیا جارہا ہے۔پولیس سربراہ نے کہاکہ ہمارے پاس دہشت گردوں کی ایک فہرست ہے جو جموں وکشمیر کے پشتینی باشندے ہیں اور پناہ لینے کی خاطر پاکستان فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد وں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہاکہ سرگرم جنگجووں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور وہ واپس آنے کی کوشش کریں تو انہیں مار گرایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو پھر سے فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پولیس چیف نے ایک سوال کے جواب میں کہا:’ راجوری اور پونچھ رینج میں 9سے 12دہشت گرد سرگرم ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں اور ان میں سے تین جنگجووں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا‘۔انہوں نے کہاکہ باقی ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کی خاطر پونچھ اور راجوری اضلاع میں یومیہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز لانچ کئے جاتے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ انہیں بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ریاسی میں جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔

راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکے اہلکار دن رات کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کی خاطر مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہے۔ان کے مطابق سرحد کے اس پار سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں دہشت گردی کو پھر سے بڑھاوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ولیج ڈیفنس کمیٹیوں(وی ڈی سی) کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہاکہ وی ڈی سی ممبران دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی خاطر کلیدی کردا ر ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔دراندازی کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ ایل او سی پر امسال جتنی بھی کوششیں کی گئیں انہیں ناکام بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیکورٹی جائزہ میٹنگوں کے دوران فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب کنٹرول لائن پر فوج کے ساتھ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے تاکہ سرحد پر سیکورٹی گرڈ مزید مضبوط ہو سکے۔منشیات کے کاروبارکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس پار سے منشیات کی کھیپ اس طرف بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ڈرون کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سرحد کے نزدیک رہائش پذیر چند افراد جو منشیات کو اس طرف لانے کی سازش کا حصہ ہے ان کی شناخت کی جارہی ہیں اور بہت جلد انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

Next Post

این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
Next Post
این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

5 ریاستوں میں چناؤ: بی جے پی کی اترپردیش، گوا، اتراکھنڈاور منی پور میں جیت، پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیرا

سی ای او جموں وکشمیر نے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

شوپیاں میں این سی سے وابستہ سرپنچ کی موت، دل کا دورہ پڑنے کا شبہ

شوپیاں میں این سی سے وابستہ سرپنچ کی موت، دل کا دورہ پڑنے کا شبہ

جموں وکشمیر وقف بورڈ کے نئے ’لوگو‘ کی نقاب کشائی

جموں وکشمیر وقف بورڈ کے نئے ’لوگو‘ کی نقاب کشائی

بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سرینگر میں کانگرس کی ریلی

بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سرینگر میں کانگرس کی ریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »