• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر وقف بورڈ کے نئے ’لوگو‘ کی نقاب کشائی

جموں وکشمیر وقف بورڈ کے نئے ’لوگو‘ کی نقاب کشائی

by امت ڈیسک
07/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر وقف بورڈ نے اپنے علامتی نشان( لوگو) کی نقاب کشائی عمل میں لائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جموں وکشمیر وقف بورڈ کا ’’لوگو‘‘ منظر عام پر لایا گیا ہے۔ اگرچہ یونیورسٹیز، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم محکمہ جات کے اپنے علامتی نشان ہیں تاہم وقف بورڈ کا اپنا کوئی بھی علامتی نشان نہیں تھا۔ ایسے میں سرینگر میں وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وادی کشمیر کے علماء، مشائخ اور ائمہ حضرات کی موجودگی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ کے لئے بنائے گئے ’’لوگو‘‘ کی نقاب کشائی کی۔

علامتی نشان کی نقاب کشائی کے بعد وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے ’’لوگو‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگرچہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کو قائم ہوئے اور اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے سو سال سے بھی زائد عرصے ہوا ہے لیکن اس ادارے کا اب تک اپنا کوئی علامتی نشان نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس علامتی نشان کو بنانے کی منظوری پہلے ہی بورڈ میٹنگ میں لی گئی تھی اور اس کے بعد اس ’’لوگو‘‘ کو ترتیب دینے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ایسے میں تمام اسلامی اور شرعی دائرے میں رہ کر علماء کرام اور مشائخ کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد اس کو عملی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کیا کہا کہ اس علامتی نشان سے جموں وکشمیر وقف بورڈ کی اپنی پہچان بن گئی ہے۔ وہیں ہماری خواہش ہے کہ ہم سب کو مل کر بنا کسی تضاد یا تفریق کے دین اسلام کی خدمت کریں اور وقف بورڈ کو آگے لیجانے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔ اس موقع پر ’’لوگو‘‘ سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزینٹیشن بھی پیش کی گئی۔ جس میں علامتی نشان کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی۔

ایسے میں جموں وکشمیر وقف بورڈ نے اپنے مجوزہ نشان کے لئے بنیادی خاکے کے طور پر جو ربع الحزب کا انتخاب کیا ہے۔ وہ ایک آکٹگرام کی شکل میں ہے۔ جسے دو مربعوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ قرآن کی علامت کے لئے وضع شدہ قدیم اسلامی نظام کی علامت ہے جبکہ علامتی طور پر ہشت وجہی ستارے کو اسلامی ریاضی دانوں نے قرآن مجید کی تالیف کے مطابق قرآنی حکمت کی نمائندگی کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔لوگو میں ہشت پہلو کے اوپری حصہ میں اسلامی تعمیراتی علامت کے طور پر ایک درگاہ کو ہلال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جبکہ سبز محراب کے اندر گنبد اسلام کے عظیم اور لازوال ماخذ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قرار گاہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ علامتی نشان کے اوپر کا ہلال دنیا و آخرت کی راہ میں خدا کی رہنمائی کی نمائندگی کرتا ہے۔ مرکزی لوگو میں ہلال کی شکل والے بیس ہولڈ کے اندر اردو اور انگریزی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ تحریر ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں میں این سی سے وابستہ سرپنچ کی موت، دل کا دورہ پڑنے کا شبہ

Next Post

بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سرینگر میں کانگرس کی ریلی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سرینگر میں کانگرس کی ریلی

بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سرینگر میں کانگرس کی ریلی

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

سرینگر میں ٹی آر ایف ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

سرینگر میں ٹی آر ایف ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

لوگ ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں :ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »