امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 ستمبر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے چتراگام کلاں گاؤں میں جمعرات کی صبح نیشنل کانفرنس کے ایک سرپنچ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ قابل اعتماد ذرائع نے کشمیر بلیٹن کو بتایا کہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ ایک سرپنچ جس کی شناخت عبدالرشید میر کے طور ہوئی، کو دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فوری طور پر اب ضلع اسپتال زین پورہ شوپیاں ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ دریں اثنا، "پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے.” (کشمیر بلیٹن)








