• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر کے باشندوں کو فیملی یو آئی ڈی فراہم:  مقصدبغیر کسی خلل ترقیاتی سکیموں کی دستیابی؛ لیکن سیاسی جماعتوں کی اس اقدام پرتنقید!

سرینگر کے باشندوں کو فیملی یو آئی ڈی فراہم: مقصدبغیر کسی خلل ترقیاتی سکیموں کی دستیابی؛ لیکن سیاسی جماعتوں کی اس اقدام پرتنقید!

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
07/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں وکشمیر انتظامیہ وادی کشمیر کے باشندوں کو یو آئی ڈی یعنی ’’یونیق آئڈینٹیفکیشن نمبر‘‘ فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔انتظامیہ کے مطابق اسکا مقصد ہر گھر اور اس میں رہنے والے افراد خانہ کو ’’سماجی بہبود و فلاحی ترقی اسکیموں‘‘ کا فائدہ بغیر کسی خلل کے دستیاب ہو سکے۔لیکن اس اقدام پر مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
گزشتہ ماہ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ سرینگر میں ہرایک گھر کویونیک آئیڈنٹیفیکشن نمبریامنفرد شناختی نمبر دیا جائے گا جس سے لوگوں کاپتہ لگانے میں آسانی ملے گی۔اس سے ہر گھر اور اس کے افراد خانہ کی تفصیل انتظامیہ کو دستیاب رہے گی۔اس سکیم کااعلان گزشتہ سال دسمبر میں ایل جی منوج سنہا نے سنہا نے جموں میں کرتے کہا تھا کہ” ہر گھر کے لیے آٹھ نمبرات پر مبنی فیملی آئی ڈی ہوگی جس سے لوگوں کی سماجی و فلاحی بہبود اسکیموں کا فائدہ اٹھانے میں انکو آسانی ہوگی“۔ منوج سنہا نے کہا تھا کہ اس فیملی آئی ڈی سے سوشل اور سیکورٹی اسکیموں کو شفافیت اور تیزی سے لاگو کرنے میں سہولت ہوگی۔چیف سیکرٹری نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ” پہلے جب آپ کسی سرکاری دفتر میں جاتے تھے تو آپ کو اپنی تمام تفصیلات بتانے کی ضرورت ہوتی تھی اور اس میں گھنٹے لگ جاتے تھے۔ ڈیجیٹل دورمیں اس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے،دفاتر میں کوئی قطار نہیں لگنی چاہیے، سب کچھ آن لائن ہو سکتا ہے۔ یونین ٹیریٹری میں فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کی تعداد میں ہم پہلے نمبر پر ہیں۔ لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن تمام خدمات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔ اس سے مقامی لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ خیال یہ ہے کہ مقامی لوگوں کو کام کے لیے ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ حکومت ان کے پاس جائے گی“۔

وہیں میونسپل کمشنر سرینگر عامر اطہر کے مطابق اس سے سسٹم سے گھر کی مکمل ڈاکیو منٹیشن کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ” گھر کا پتہ معلوم کرنے کے لئے ہر میٹروپولیٹن سٹی میں ایک مخصوص سسٹم ہوتا ہے“۔ان کا کہنا تھاکہ ʼاس (ڈیجٹل کیو آر ہاؤس کوڈ) سے گھر کی مکمل ڈاکیو منٹیشن ہوتی ہے، مثال کے طور پر یہ گھر کس کے لئے استعمال ہوتا ہے کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے یا رہائشی ہے اس کا بجلی کنکشن، پانی کا کنکشن کہاں سے آتا ہے وغیرہ’۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گھر گھر یہ سروے کیا گیا ہے اور 2 لاکھ 30 ہزار گھروں کا اب تک اس سروے کا کام مکمل ہوا ہے۔

تاہم دوسری طرف سے سری نگر شہر کے مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ یہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی طرف پہلا قدم ہے۔پچھلے سال جب جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے شہری علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا تو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹیوں اور دیگر ٹریڈ یونینوں کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی۔ وہیں سیاسی جماعتیں اس سکیم کو مقامی لوگوں پر نگرانی کا ایک حربہ قرار دے رہی ہیں۔گزشتہ سال اس سکیم کے اعلان پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ” یہ کشمیری عوام کی زندگیوں پر آہنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے نگرانی کا ایک اور حربہ ہے۔‘‘اور اب بھی مقامی سیاسی جماعتیں اس پر سوال کھڑے کر رہی ہیں۔ پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے لوگوں کی نگرانی میں اضافہ ہوگااور ان کا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے نے کہا، ’’موجودہ انتظامیہ کشمیر میں ہر فرد کی ذاتی زندگی پر نظر رکھنا چاہتی ہے اور مرکزی حکومت جموں کشمیر میں شہریوں کے ایک مختلف طبقے کو قائم کر رہی ہے۔‘‘ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈارنے کہاکہ یہ انتظامیہ کا ایک غیر ضروری قدم ہے، جس سے وسائل ضائع ہو رہے ہیں اور عوام پر نگرانی بڑھ رہی ہے۔ ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں لوگوں کو آدھار کارڈ فراہم کیے ہیں جس میں ہر شہری کی ذاتی تفصیلات، شناختی پتہ پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ نئی یو آئی ڈی دینے کا مقصد لوگوں پر نگرانی بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر کے اجلاس میں غیرحاضر کچھ ملکوں کے نمائندے اب دہلی کے جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے

Next Post

آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

لداخ الیکشن کے این سی کو اپنا نشان مل گیا

لداخ الیکشن کے این سی کو اپنا نشان مل گیا

انٹرپرنیورشپ کا میگا ایونٹ 16 ستمبر کو سرینگر میں ہوگا منعقد

انٹرپرنیورشپ کا میگا ایونٹ 16 ستمبر کو سرینگر میں ہوگا منعقد

سرینگر میں کمسن لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں شخص گرفتار

سرینگر میں کمسن لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں شخص گرفتار

ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »