• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

by امت ڈیسک
18/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیر کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں منی پور میں تشدد اور جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ تصادم میں فوجیوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جانی چاہئے تھی۔ انہوں نے منی پور میں تشدد کا بھی ذکر کیا اور حکمراں جماعت کو نشانہ بنایا۔

انھوں کہا کہ ایک طرف منی پور ہے اور دوسری طرف کشمیر، اس وقت دونوں جل رہے ہیں اور جب ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف ایک جھانکی ہے ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ادھیر رنجن نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں فوجی اب بھی اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف کانگریس کی مخالفت درست تھی۔دراصل ایوان میں کانگریس کے لیڈر چودھری پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں ایوان کی کارروائی کے آخری دن خطاب کر رہے تھے۔ اس سے پہلے انھوں نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل پاس کرانے کی کوشش کی تھی۔ حکومت کو اب یہ بل پاس کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت ان کا مطالبہ مان لے گی۔ اس کے علاوہ ادھیر رنجن نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور مفاد عامہ کے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے لیے ہفتے میں ایک پورا دن مختص کیا جانا چاہئے۔

ملک کی ترقی کے لیے کئی سابق وزرائے اعظم کے تعاون پر بات کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ پنڈت نہرو نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) جیسے ادارے قائم کیے جس کی وجہ سے ملک چندریان 3 کو چاند پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک کی اقتصادی ترقی میں بہت بڑا تعاون کیا۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اتنا خوشحال بنایا کہ آج ہم ڈیجیٹل انڈیا کی بات کر تے ہیں۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کام زیادہ اور بات کم کرتے تھے۔ انہوں نے عالمی معاشی کساد بازاری کے دوران ملک کی معیشت کو اچھی طرح سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں پنچایتی راج بل لا کر گرام پنچایتوں کو مضبوط کیا گیا۔ اطلاعات کے حق سے متعلق قانون بنا کر عام آدمی کو اطلاعات حاصل کرنے کا حق دیا گیا۔ حق تعلیم کا قانون بنا کر پانچ سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کیا گیا۔ راشٹریہ مہاتما گاندھی ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ بنا کر غریبوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔ فوڈ سیکورٹی قانون لا کر غریبوں کو مناسب نرخوں پر غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ چودھری نے کہا کہ ہمیں اہم چیزوں کو نہیں بھولنا چاہئے، ہم پرانی چیزوں کو نہیں بھولیں گے۔ جب ہم واسودیو کٹمبکم کہتے ہیں تو ہمیں ہر ایک کی فکر ہونی چاہیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صحافی ماجد حیدری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

Next Post

کوکر ناگ جھڑپ: لاپتہ فوجی اہکار کی لاش برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کوکر ناگ جھڑپ: لاپتہ فوجی اہکار کی لاش برآمد

کوکر ناگ جھڑپ: لاپتہ فوجی اہکار کی لاش برآمد

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات کے متعلق ایل جی کے بیان پر کی تنقید

رواں سال 155 عسکریت پسند مارے گئے : وجئے کمار

کوکرناگ جھڑپ میں عزیر خان سمیت دو جنگجو مارے گئے : وجے کمار

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش

شوپیان میں خاتون بھتہ خور گرفتار : پولیس

شوپیان میں خاتون بھتہ خور گرفتار : پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »