• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہر ایک کیلئے نمونہ حیات: میرواعظ محمد عمر فاروق

نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہر ایک کیلئے نمونہ حیات: میرواعظ محمد عمر فاروق

by امت ڈیسک
29/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے چار سال کے وقفے کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دی۔ میرواعظ نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی سیرت مسلمانوں کے لئے رہنمائی اور ترغیب کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ ان افراد اور معاشرے کے لیے نمونہ ہے جو صالح، سچائی اور پرامن زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کے لئے لازوال اسباق پیش کرتا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ ہیں خاص کر نوجوانوں کے لئے جن کی تقلید انسانیت کا مستقبل ہے۔ ان کا مثالی کردار،دیانت، رحم دلی، عاجزی، اور دیانتداری ایسے کچھ بنیادی اقدار ہیں جو اگر ہم میں شامل ہو جائیں تو ایک نتیجہ خیز زندگی اور آخرت کی ضمانت دیتی ہیں۔میرواعظ نے کہا کہ ایک رہنما، ایک باپ اور شوہر کے طور پر اپنے کردار سے لے کر مدینہ میں ابتدائی مسلم معاشرے کی قیادت تک ان کے قائدانہ انداز نے مشاورت (شوریٰ)، انصاف پسندی پر زور دیا جو کہ تمام شعبوں میں کامیاب قائد کے لیے نمونہ حیات ہے۔

میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام کو اپنے مشن کے دوران جن چیلنجوں اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا وہ حد سے زیادہ کٹھن تھے، پھر بھی ان کی مشکلات میں صبر اور ثابت قدم رہنے کی صلاحیت انفرادی زندگی میں مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے والوں کے لیے الہام کا بہترین ذریعہ ہے۔میرواعظ نے کہا کہ سماجی اور معاشی انصاف کے جس تصور کو پیغمبر نے عورتوں، یتیموں اور غلاموں جیسے پسماندہ اور بے اختیار لوگوں کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے پیش کیا اس نے معاشرے کے لیے مساوات پر مبنی ڈھانچے کی تشکیل کی بنیاد رکھی،مخالفت کرنے والوں پر بھی ان کی مہربانی اور ان کے ساتھ جنگجوں میں لڑنے والوں کے خلاف ان کی بخشش بے مثال ہے۔میرواعظ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی سفارتی مہارت اور امن معاہدوں پر بات چیت کرنے کی صلاحیت جیسا کہ معاہدہ حدیبیہ میں نظر آتا ہے، آج کے دور میں تنازعات کے حل اور اقوام کے درمیان تعاون کے لیے اہم اسباق فراہم کرتا۔ میرواعظ نے کہا کہ پیغمبر نے مختلف مذاہب کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مذہبی رواداری، پرامن بقائے باہمی اور تنوع کے احترام کا مظاہرہ کیا۔ ان کا مدینہ کا آئین تمام مذہبی برادریوں کے لیے مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جو قوموں کے لیے پیروی کرنے کا نمونہ ہے۔ آج کی متنوع اور باہم جڑی ہوئی دنیا میں، یہ اصول زیادہ قوی ہیں۔

میرواعظ نے نور اسلام اورینٹل کالج وصدر دفتر کی جدید عمارت کا تعمیر نو سنگ بنیاد رکھاآنحضرتﷺ کی عاجزی کی اقدار، اتحاد کی وکالت، برادری کی خدمت، آپ کے خاندانی اخلاق، یہ سب آپ کے کردار کے وہ پہلو ہیں جنہیں اگر ہم اپنی ذاتی اور سماجی زندگیوں میں اپنائیں گے تو ہم ترقی کریں گے۔میرواعظ نے کہا کہ عبادت اور خدا کے ساتھ تعلق کے لیے پیغمبر کی تعلیمات ایک گہری روحانی اور مکمل زندگی کے متلاشی افراد کے لیے مثال قائم کرتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ پیارے نبیﷺ کی انتہائی متاثر کن اور بصیرت بھری زندگی کا مطالعہ کریں اور انہیں اپنا رول ماڈل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایسا کامل انسان زمین پر آیا اور ہمارے لئے ایک مثال پیش کی۔دریں اثنا میرواعظ نماز جمعہ سے قبل انجمن نصرۃ الاسلام راجوری کدل کے تحت چلنے والے نور اسلام اورینٹل کالج گئے جہاں انہوں نے کالج وصدر دفتر کی جدید عمارت کا تعمیر نو سنگ بنیاد رکھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاجپا کا پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ لیڈران کے خلاف نوٹس جاری

Next Post

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمرعبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمرعبداللہ

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمرعبداللہ

جموں و کشمیر پولیس کے 28 افسران آئی پی ایس میں شامل

جموں و کشمیر پولیس کے 28 افسران آئی پی ایس میں شامل

طوفانی بارشوں سے نیویارک ڈوب گیا، ایمرجنسی نافذ

طوفانی بارشوں سے نیویارک ڈوب گیا، ایمرجنسی نافذ

زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں: تحقیق

زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں: تحقیق

یورپ کے ایک ہزار سالہ پرانے ملک کے امیر ترین بادشاہ کی دولت کتنی ہے؟

یورپ کے ایک ہزار سالہ پرانے ملک کے امیر ترین بادشاہ کی دولت کتنی ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »