• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ کی ایرانی جنرل کے قتل میں کردار کی تصدیق

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ کی ایرانی جنرل کے قتل میں کردار کی تصدیق

by امت ڈیسک
21/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنوری 2020 میں امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں ملک کا کردار کی تصدیق کردی ہے۔ خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں یہ پہلا سرعام اعتراف ہے۔ یاد رہے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل کیا گیا تھا، جس سے ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ جنرل سلیمانی پر الزام تھا کہ وہ ایرانی فورس کو ملک سے باہر اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتےہیں۔ این بی سی نیوز نے امریکی کارروائی کے ایک ہفتے بعد رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی کی انٹیلی جنس نے جنرل سلیمانی کی دمشق اور بغداد جانےوالی پرواز کی تصدیق میں مدد کی تھی۔ رواں برس کے آغاز میں یاہو نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل کا جنرل سلیمانی کے نمبرز تک رسائی تھی اور امریکا کو خفیہ اطلاع فراہم کی۔ اب اس وقت کے اسرائیلی ملیٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل تیمر ہیمن نے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی دفعہ اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تیمر ہیمن کا بیان نومبر میں عبرانی زبان کے میگزین میں شائع ہوا تھا جو اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز سےمنسلک ہے اور یہ انٹرویو ستمبر کے آخر میں ان کی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہوا تھا۔ رپورٹر نے بتایا تھا کہ ہیمن نے انٹرویو کا آغاز جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے لیے امریکی فضائی کارروائی سےکیا، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا۔ ہیمن نے میگزین کو بتایا تھا کہ جنرل سلیمانی کا قتل ایک کامیابی تھی، جیسا کہ میری نظر میں ہمارا مرکزی دشمن ایران ہے اور فوجی انٹیلی جنس سربراہ کی حیثیت سے میرے دور میں دو اہم قتل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ‘پہلا میں بتا چکا ہوں، وہ قاسم سلیمانی تھا، کسی سینئر کا سراغ لگانا غیرمعمولی تھا، جو فائٹنگ فورس کا تخلیق کار تھا اور یہ غیرمعمولی حکمت عملی بنانے والا اور منتظم تھا’۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پڑوسی ملک شام میں ایرانی اثررسوخ کی ریل کا انجن تھا۔ اسرائیلی گزشتہ ایک دہائی کے دوران شام میں سیکڑوں کارروائیاں کرچکا ہے لیکن کم تر واقعات ایسے ہیں جس کا کھلم کھلا اعتراف کیا گیا ہے، اسرائیل کہ چکا ہے کہ اس نے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور ایرانی پراکسی کے لیے جمع اسلحہ تباہ کرنے کے لیے اس کو نشانہ بنایا ہے۔ ہیمن نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کو شام میں اپنے قدم جمانے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ہیمن کے اعترافات پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں شائع ہوا ہے جب ایران اور عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا 2015 میں طے پانے والا معاہدہ 2018 میں امریکا کی دستبرداری کے بعد خطرے میں پڑ گیا تھا جبکہ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ ترجمان امریکا کی قومی سلامتی کونسل ایملی ہورن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان اور اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کے درمیان رواں ہفتے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات شیڈول ہے جہاں امریکا اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کے حامل اسٹریٹجک امور سمیت ایران کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسرائیل خطے میں ایران کو اپنا سب سے بڑا حریف تصور کرتا ہے اور کہتا آیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی سے روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا جبکہ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

Next Post

محکمۂ موسمیات کی ایڈوائزری، 27 اور 28 دسمبر کے درمیان وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

محکمۂ موسمیات کی ایڈوائزری، 27 اور 28 دسمبر کے درمیان وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری کا امکان

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

جموں کو حق ملنے سے پی اے جی ڈی کے لیڈروں کو تکلیف ہوئی: رویندر رینہ

دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر: محبوبہ مفتی کا جموں میں عوامی جلسہ سے خطاب

دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر جموں اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و اتفاق ناگزیر: محبوبہ مفتی کا جموں میں عوامی جلسہ سے خطاب

نوا کدل سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں 42 سالہ شہری از جان

نوا کدل سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں 42 سالہ شہری از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »