(سرینگر) محکمۂ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزی کے مطابق مغربی ہوائیں آج شام سے جموں و کشمیر کی موسمی صورتحال کو تبدیل کرنے والی ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہوائوں کے زیر اثر وادیٔ کشمیر میں 23 اور 24 دسمبر کے دوران چند مقامات پر بارشیں اور کہیں کہیں پر ہلکی سے درمانہ درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کو ایک بار پھر مغربی ہوائیں داخل ہونگی جن کا اثر زیادہ رہے گا اور اس دوران امکان ہے کہ27 اور 28 دسمبر کے درمیان وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری ہوگی۔ محکمۂ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزی کے مطابق مغربی ہوائیں آج شام سے جموں و کشمیر کے موسمی صورتحال کو تبدیل کرنے والی ہیں۔ موسمی تبدیلی کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی بہتری صرف کچھ وقت کیلئے آئے گی البتہ 26 دسمبرکی شام کو جموں وکشمیر کے موسم کو تبدیل کرنے کیلئے ایک بار پھر مغربی ہوائی داخل ہونگی جس کی وجہ سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں27سے28دسمبر کو زیادہ تر مقامات پر چلہ کلان میں پہلی ہلکی سے درمیانے درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران سرینگر میں بیتی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری، پہلگام میں منفی5.2، کپوارہ میں منفی 2.9 اور گلمرگ میں منفی4.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر لداخ کے لیہہ میں منفی .714 کرگل میں منفی11.3 اور دراس میں منفی 17.4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔