• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگر نیشنل کانفرنس کمزور نہ ہوتی تو 5اگست ممکن نہ تھا:عمر عبداللہ

کرگل نتائج کے بعد اسمبلی چناو کرانے کی کوئی امید نہیں : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
09/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے ایک بار پھر ’’سیکورٹی صورتحال‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیکورٹی صورتحال اور دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحیح وقت پر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں اعلان کریں گے۔

اسمبلی الیکشن کرانے کی اب ہمیں کوئی امید نہیں، ساتھیوں کو گاڑیوں کا تیل ضائع نہ کرنے کا دیا مشورہ، عمر عبداللہسرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا بی جے پی کے اشارے پر چل رہا ہے جس کے باعث اب ان کو کمیشن سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اسمبلی الکیشن منعقد کرانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائے گے، تاکہ الیکشن کمیشن پر دباؤ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو یہاں اسمبلی الیکشن کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے اور انہوں نے اس کے لیے اپنے ساتھویں کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی سرگرمیاں کم کرے تاکہ گاڑیوں کا تیل ضائع نہ ہوجائے۔لداخ کے ضلع کرگل میں خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل میں نیشنل کانفرنس کی کامیابی پر عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات بی جے پی کے 5 اگست 2019 فیصلوں پر ایک ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرگل انتخابات کے نتائج سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ لداخ کے لوگوں کو جموں کشمیر سے الگ کرنا جنتا جموں کشمیر عوام کو بُرا لگا، اتنی ہی یہ بات کرگل کے لوگوں کو کھٹکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کے نتائج کو مذہبی ترازو سے نہیں دیکھنا چاہئے کیونکہ اس الیکشن میں بودھ ووٹ بی جے پی کو نہیں ملا بلکہ بودھ علاقے سے نیشنل کانفرنس کا ایک کونسلر منتخب ہوا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کرگل ہل کونسل الیکشن 5 اگست 2019 کے بارے میں تھا اور کرگل کے لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ مرکزی سرکار کے اس فیصلے کے ساتھ نہیں تھے جس میں جموں وکشمیر اور لداخ کو تقسیم کیا گیا اور یو ٹیز بنا دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل میں نیشنل کانفرنس نے 12 سیٹیں جیتی، وہیں کانگرس کو دس سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ بی جے پی کومحض دو سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس الیکشن کے لیے تیار ہے لیکن مرکزی سرکار اور بی جے پی تیار نہیں ہیں، کیونکہ وہ لوگوں سے ڈر رہے ہیں اور ان کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یہاں کی عوام کو پھر سے مایوس کیا اور آج کی پریس کانفرنس میں الیکشن کمشنر نے سکیورٹی صورتحال کا ذکر کیا، جبکہ مرکزی سرکار دعوے کر رہی ہے کہ یہاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے تاریخ کا اعلان کیا، جو سات نومبر سے شروع ہورہے ہیں، لیکن جموں کشمیر کے الیکشن پر پوچھے گئے سوال پر کمیشن نے کوئی واضح بات نہیں کہی بلکہ کہا کہ دیگر وجوہات کی وجہ سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہیں کرائے جاسکتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیوں یہاں الیکشن منعقد نہیں کراتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشاروں پر چلتی ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا ان کو امید تھی کہ یہاں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات منعقد ہونگے، لیکن اب یہاں بی جے پی کوئی بھی الیکشن کرانے کی ہمت نہیں رکھتی اور یہ پارلیمنٹ الیکشن بھی نہیں کرواتے یہاں لیکن اس کا انعقاد ان کے لیے مجبوری ہے۔

انہوں نے کمیشن کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ایک ہی فیکٹر ہے وہ ہے خوف کا فیکٹر۔ لیکن مرکزی سرکار دعوے کررہی ہے کہ یہاں کے حالات پانچ اگست کے بعد بہتر ہوئے ہیں، اگر ہوئے ہیں تو پھر یہاں الیکشن کیوں نہیں کراتے؟

انہوں نے سوالیہ طور پر کہا کہ کیا ہمیں حق نہیں ہے کہ دیگر ریاستوں کی طرح جمہوری حق نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہاں الیکشن کرانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ لگتا ہے کہ ہمیں الیکشن کے لئے بھی سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ "افسوس ہے کہ ہمیں جمہوری حق کے لئے بھی مجبور کیا جارہا ہے”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل فلسطین پر یواین اجلاس بے نتیجہ ختم، امریکی کوشش ناکام

Next Post

بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے سے ڈرتی ہیں:محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے سے ڈرتی ہیں:محبوبہ مفتی

لداخ میں برفانی تودے کی زد میں آکر فوجی جوان ہلاک، تین دیگر لاپتہ

لداخ میں برفانی تودے کی زد میں آکر فوجی جوان ہلاک، تین دیگر لاپتہ

شوپیاں جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے؛ اے ڈی جی پی کشمیر

شوپیاں جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے؛ اے ڈی جی پی کشمیر

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

اننت ناگ سڑک حادثہ میں خاتون ازجان، بائیک سوار زخمی

بانڈی پورہ کے لیکچرر پر طالبہ کا حجاب پھاڑنے کا الزام، کیس درج

بانڈی پورہ کے لیکچرر پر طالبہ کا حجاب پھاڑنے کا الزام، کیس درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »