امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں، 10 اکتوبر : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت معرفت مقبول اور جازم فاروق کے طور پر ہوئی ہے۔اس آپریشن کی قیادت سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کی تھی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو تصدیق کی ہے کہ ابرار نامی عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ (کشمیر اسکرول)









