امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 اکتوبر : کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے.
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھاپے ملی ٹینسی کی بھرتی کے معاملے میں مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سی آئی کے کے اہلکاروں نے ان تمام مقامات پر بیک وقت تلاشی لی۔ (کشمیر اسکرول)










