• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا افتتاح کیا، امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع : ایل جی

منوج سنہا نے پہلی وستاڈوم ٹرین کا افتتاح کیا، امسال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع : ایل جی

by امت ڈیسک
19/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعرات کو یونین ٹریٹری کی بڈگام سے بانہال تک چلنے والی پہلی شیشے کی چھت والی وستا ڈوم ٹرین کا افتتاح کیا۔منوج سنہا نے اس موقع پر کہا کہ جدید ترین وستا ڈوم ٹرین مقامی مسافروں اور سیاحوں کو وادی میں جدید دور کے سفر کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرئے گی۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز سری نگر ریلوے اسٹیشن پر بڈگام سے بانہال تک چلنے والی پہلی وستا ڈو م ٹرین کا افتتاح کیا۔ایل جی نے سری نگر ریلوے اسٹیشن پر وسٹاڈوم کوچ کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسٹاڈم کوچ ایک جدید ترین ٹرین ہے جس میں تفریح اور بیٹھنے کی جدید خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس ٹرین میں جدید سہولیات ، چارچنگ پوائنٹس ، شفاف شیشے سے بنی چھت اور کھڑکیاں، سینسرز کے ساتھ خود کار دروازے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وسٹاڈوم ٹرین میں سفر کرنے والے مقامی مسافروں اور سیاحوں کو جدید دور کے سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔منوج سنہا نے کہاکہ اس جدید ترین ٹرین میں لوگوں کو سفر کرنے میں نہ صرف آسانی ہوگی بلکہ وہ قدرتی نظاروں سے بھی لطف اندو زہونگے۔ایل جی نے کہاکہ نئی ٹرین بڈگام سے بانہال تک چلے گی جبکہ وہ وقت دور نہیں جب یہ ٹرین کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وسٹا ڈوم کا تعارف جموں وکشمیر کے ترقیاتی سفر کی طرف ایک اور قدم ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں وکشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی کی تعداد میں 350فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال 1.88کروڑ سیاحوں کی آمد کے مقابلے میں امسال تیس ستمبر تک 1.70کروڑ سیاح جموں وکشمیر وارد ہوئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سال کے آخر تک 2.25کروڑ سیاحوں کی آمد کا امکان ہے۔ ایل جی نے کہا کہ نئی ٹرین نہ صرف مسافروں کو بڈگام سے بانہال لے جائے گی بلکہ بڈگام، قاضی گنڈ اور بانہال پوائنٹس پر نوجوانوں کو روزی روٹی کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ریلوے کی طرف سے پیش کی جانی والی اس سروس سے مسافروں کو 110 کلو میٹر کے سفر کے دوران دلکش و خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر ہوگا۔یہ ٹرین اس 110 کلو میٹر طویل مسافت کو صرف 90 منٹوں میں طے کرے گی۔اس مخصوص ائیر کنڈیشنڈ ٹرین میں شیشے کی بڑی کھڑکیاں، شیشے کی چھت، ایک مشاہداتی لا?نج اور گھومنے والی سیٹیں ہیں۔یہ ٹرین سری نگر، اونتی پورہ، اننت ناگ، قاضی گنڈ اور بانہال سمیت اہم مقامات پر رکے گی۔اس ٹرین میں پریمیم کلاس مسافروں کے سفر کے لئے ایئر کنڈیشنڈ چیئر کار کوچ بھی شامل ہے مزید بر آں اس میں مسافروں کے لئے کھانے پینے کی سہولیت کے لئے سیٹوں کے ساتھ ٹرائے بھی منسلک ہیں۔اس ٹرین میں بھی ہوائی جہاز کی طرح دوران سفر ہلکے کھانے کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔ شمالی ریلوے نے اعلیٰ حکام کی نگرانی میں اس ٹرین کا ٹرائل رن بڈگام سے بارہمولہ تک کیا تھا۔(یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرایہ ادا نہ کرنے پر بڈشاہ چوک میں چھ دکانیں سیل

Next Post

گاندربل میں کیمسٹ گرفتار ،میڈیکل شاپ سیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
گاندربل میں کیمسٹ گرفتار ،میڈیکل شاپ سیل

گاندربل میں کیمسٹ گرفتار ،میڈیکل شاپ سیل

کالعدم جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے مبینہ کارکنوں کی ’’اپنی پارٹی ‘‘میں شمولیت ۔۔۔۔بلند بانگ دعوؤں کے بعد ہونے والی اس شمولیت کو کیوں ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ سے تعبیر کیا جارہا ہے؟

کالعدم جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے مبینہ کارکنوں کی ’’اپنی پارٹی ‘‘میں شمولیت ۔۔۔۔بلند بانگ دعوؤں کے بعد ہونے والی اس شمولیت کو کیوں ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ سے تعبیر کیا جارہا ہے؟

وقف بورڈ نے کرایہ کی ادائیگی کے بعد دکانوں کو کھول دیا

وقف بورڈ نے کرایہ کی ادائیگی کے بعد دکانوں کو کھول دیا

کینیڈا نے بھارت سے 41 سفارتکار واپس بلا لئے

کینیڈا نے بھارت سے 41 سفارتکار واپس بلا لئے

جموں و کشمیر کانگریس میں ردوبدل، ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام، 5 سینئر نائب صدور کا تقرر

جموں و کشمیر کانگریس میں ردوبدل، ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام، 5 سینئر نائب صدور کا تقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »