امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 اکتوبر: بڈگام پولس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جسے آئی اے ایس آفیسر ظاہر کرنے اور روحانی علاج کے دوران ایک خاندان سے پیسے بٹورنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایوش گنجو زوجہ منموہن گنجو نے بڈگام کے علی پورہ بڈگام میں غلام حسن ملک کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں اس نے آئی اے ایس افسر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور رقم کے عوض ان کے بچوں کے لیے سرکاری ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا۔
اس واقعہ کے بعد، بڈگام پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آر نمبر 302/23 کے تحت مقدمہ درج کیا، جس میں ملزمین پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 419 اور 420 کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔(کے این ایس)









