• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویں نماز جمعہ نہ ہوسکی

by امت ڈیسک
10/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سرینگرکی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی باجماعت اجازت نہیں دی، اس کے علاوہ تاریخی مسجد کے خطیب اور علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو گھر میں نظر بند رکھا گیا۔

جامع مسجد کی اوقاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج پانچواں جمعہ کے روز سرینگر انتظامیہ نے مسجد کو مقفل کیا اور فرزندان توحید کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ وہیں میر واعظ عمر فاروق جن کو چار برس کی طویل گھر نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا کو مسلسل پانچویں جمعہ سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔اوقاف کمیٹی کے مطابق مقامی انتظامیہ نے اگرچہ اس تاریخی مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کرنے کا کوئی وجہ ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم انتظامیہ میں ذرائع نے بتایا کہ حکام کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری کے پیش نظر جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کا خدشہ ہے جس کے پاداش میں جمعہ نماز کے اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے احتیاطی تدبیر کے طور پر لیا ہے۔

جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے پر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اسے بلا جواز قرار دیا ہے۔اوقاف نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں مطلع کیا گیا کہ وہ جامع مسجد کے تمام دروازے بند کر دیں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے نہ کھولیں۔

میرواعظ کی لگاتار پانچویں جمعہ کو نظربندی کے عمل پر انجمن نے کہا کی میرواعظ کی نظر بندی عوامی حلقوں کیلئے شدید فکر وتشویش کا باعث بنا ہوا ہے اور موصوف کی بلا جواز نظر بندی کیخلاف عوامی اضطراب اور بے چینی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہے۔

ماضی میں کشمیر میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے اور احتجاج ہوتے تھے، لیکن اب انتظامیہ نے اس پر مکمل قدغن عائد کی ہے۔ ایل جی انتظامیہ نے ضلع بڈگام کے امام باڑہ اور وہاں کے مقامی خطیب سعید محمد ہادی کو بھی گزشتہ دو جمعہ سے نظر بند رکھا تھا اور اس علاقے میں اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

Next Post

کٹرہ ریاسی میں سڑک حادثے، 7 سالہ بچہ لقمہ اجل، 7 عقیدت مند زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

کٹرہ ریاسی میں سڑک حادثے، 7 سالہ بچہ لقمہ اجل، 7 عقیدت مند زخمی

سرینگر انتظامیہ نے یتیم خانے سے لاپتہ بچوں کی خبروں کو مسترد کر دیا

سرینگر انتظامیہ نے یتیم خانے سے لاپتہ بچوں کی خبروں کو مسترد کر دیا

آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کو معطل کر دیا

آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کو معطل کر دیا

ڈل جھیل میں پانچ ہاؤس بوٹ آگ کی واردات میں خاکستر

ڈل جھیل میں پانچ ہاؤس بوٹ آگ کی واردات میں خاکستر

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال، مغل روڈ بند

سرینگر جموں شاہراہ بحال، مغل روڈ ہنوز بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »