امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تین ریاستوں میں اور ایک ریاست میں کانگریس آگے ہے۔
مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی نے برتری حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں تلنگانہ میں کانگریس آگے ہے۔
بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں 143، راجستھان میں 99 اور چھتیس گڑھ میں 34 سیٹوں پر برتری حاصل کی ہے۔ کانگریس مدھیہ پردیش میں 59، راجستھان میں 77 اور چھتیس گڑھ میں 28 سیٹوں پر آگے ہے۔
تلنگانہ میں کانگریس 52 سیٹوں اور بھارت راشٹرا سمیتی 29 سیٹوں پر آگے ہے۔









